امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو دوبارہ مسانقت (Parity Level ) پر۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) نے 5 ہفتوں کے بعد درجہ مسابقت (Parity Level ) دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ آج یورپی سیشنز (European Sessions ) کے آغاز پر یورو کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں ہونیوالی کمی کے بعد یورپی کرنسی میں آنیوالی Bullish Rally کے بعد یورو نے 21 ستمبر 2022ء کے بعد پہلی بار درجہ مسابقت کو عبور کیا ہے۔ اس کے علاوہ یورپی مرکزی بینک کی طرف سے 100 پوائنٹس شرح سود (Interest rate ) میں اضافے کی پیشگوئی کے بعد سے یورپی سرمایہ کاروں کی طرف سے یورو میں ہونیوالی خریداری (Buying ) کے بعد یورو اب Parity Level سے اوپر 1.0016 کی سطح کو بار بار ٹیسٹ کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

گزشتہ 4 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط (Moving Average ) کے دوران ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) 70 پر پہنچ گیا ہے۔ یہ انتہائی Bullish اور خریداری (Buying ) کی سطح ہے۔ یہاں پر یورو کی اصلاح (Correction ) متوقع ہے اور یورو Over Bought پوزیشن سے 0.9900 کی طرف آ سکتا ہے لیکن اس سطح پر Bulls کو خریداری کا ایک موقع دے کر مسابقت کے نفسیاتی ہدف کو ممکنہ طور پر دوبارہ عبور کر سکتا ہے۔ اوپر کی طرف 1.0050 پہلی ٹیکنیکی حد (Technical Indicator ) 1.0050 ہے جبکہ Bulls کا اگلا نفسیاتی ہدف 1.1100 جو کہ دوسری نفسیاتی حد (Psychological resistance ) بھی ہے کو عبور کر کے ممکنہ طور پر اگلی ٹیکنیکی حد (Technical Resistance ) کی طرف جائے گا۔ اگر سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو پہلی ٹیکنیکی اور نفسیاتی سپورٹ (Static and Psychological) لیول 1.0000 اور دوسری نفسیاتی سپورٹ (Technical Support ) 0.9950 اور 0.9900 ٹیکنیکی ہدف (Technical Target ) بھی ہے اور نفسیاتی سپورٹ (S3 ) بھی ہے۔ اسوقت یورو کے Bulls نے اسکا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اسکا ارتکاز ( Bias ) Bullish ہے ۔ یورو کا طویل المیعادی Bias بھی Bullish دکھای دے رہا ہے جبکہ موجودہ سطح پر Pivot آج 0.9985 ہے۔

بنیادی تجزیہ۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) نے آج ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) متوسط درجے کی Buying کے ساتھ Bullish Momentum کے حاصل کیا اور اسکے بعد ایشیائی سیشنز کے اختتام تک 0.9950 کو عبور کر چکا تھا ۔ جبکہ یورپی سیشنز کے آغاز پر آنیوالی تیزی کی ایک لہر کے نتیجے میں یورو نے درجہ مسابقت (Parity Level ) عبور کر لیا۔ یہ ایک پیچیدہ لیول ہے جہاں 1.0000 سے 1.0050 کے درمیان نہ صرف نفسیاتی حدیں (Psychological Resistances ) بلکہ Technical Resistance Levels بھی موجود ہیں۔ یہاں پر ٹیکنیکل انڈیکیٹرز اشارہ کر رہے ہیں کہ اس سطح پر یورو اوپر جانے سے پہلے ایک بار نیچے کچھ دیر کے لیے اصلاح (Correction ) کے دور میں جا سکتا ہے اور Bulls کی مزید سپورٹ کے ساتھ 1.1100 کی طرف پیشرفت کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button