برطانوی پاؤنڈ پر منفی سی۔پی۔آئی کے اثرات کا بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ۔

توقعات کے برعکس کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI ) کے اجراء اور توقعات کے برعکس تشویشناک اعداد و شمار کے آنے کے بعد اسوقت برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) اسوقت 1.1300 کی مضبوط نفسیاتی سپورٹ توڑ کر نیچے آ گیا ہے اور فاریکس مارکیٹ میں برطانوی کرنسی کی شدید فروخت جاری ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا کے اعداد و شمار برطانوی تاریخ میں پہلی بار دوہرے ہندسے (Double Figure ) میں داخل ہو گئے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے ٹیکس منصوبے پر شدید تنقید کے بعد واپس لئے جانے اور کواسی وارٹنگ کے استعفے کے بعد برطانوی مالیاتی نظام حالیہ دنوں کے دوران شدید دباؤ میں دیکھا گیا ہے۔ ابھی تک نئے وزیر خزانہ وسط مدتی بجٹ (Mini Budget ) کے خدوخال بھی طے نہیں کر سکے۔ جبکہ معاشی ماہرین کے مطابق برطانوی معیشت کساد بازاری (Recession ) کی شکار ہو گئی ہے جبکہ محترمہ لز ٹرس کی حکومت کی طرف سے واضح معاشی سمت کے نہ لئے جانے سے بھی مرکزی بینک پر فیصلوں کے سلسلے می۔ دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی لحاظ سے برطانوی پاؤنڈ کے لئے آج کے انڈیکیٹرز میں کوئی بڑی تبدیلی واقع نہیں ہوئی لیکن محکمہ شماریات (Statistics Beurau ) کی طرف سے جاری کردہ دوہرے ہندسوں کی حامل کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے بعد Bulls نے خریداری روک دی ہے جس سے برطانوی پاؤنڈ اپنی 1.1300 کی انتہائی اہم سپورٹ کو توڑتے ہوئے 1.1250 کی سپورٹ (S2 ) میں داخل ہو گیا ہے۔ اس سطح پر برطانوی پاؤنڈ کا ارتکاز (Bias ) بھی 40 فیصد Bullish رہ جاتا ہے جو کہ کسی بڑے ہدف کو عبور کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ جبکہ 1.1400 کو حاصل کرنا ایک مضبوط نفسیاتی ہدف ہے۔ جسے حاصل کرنے کے بعد اس کا ارتکاز (Bias ) 60 فیصد سے زائد Bullish ہو جاتا ہے اور مضبوط Bullish Rally کے ساتھ برطانوی پاؤنڈ بآسانی 100 دنوں کی ٹرینڈ لائن کا 61.8 فیصد حاصل کر سکتا ہے جس کہ اس کا اکتوبر یعنی رواں ماہ کی بلند ترین سطح بھی ہو گی۔ جبکہ اسوقت زیادہ تر Bulls موجودہ سطح پر خریداری نہیں کریں گے بلکہ 1.1300 کے عبور ہونے پر اپنا Bullish Pressure بنائیں گے جو کہ ایک نفسیاتی ہدف ہے ۔ حقیقی نفسیاتی حدیں 1.1280 , 1.1340 اور 1.1380 ہیں۔

نیچے کی طرف پہلا سپورٹ لیول 1.1210 (S1 ) ہے جبکہ موجودہ سطح سے دوسرا سپورٹ لیول 1.1180 (S2 ) اور تیسرا سپورٹ لیول 1.1140 ہے اور یہ واضح رہے کہ یہ 20 دنوں کی حرکاتی اوسط (20SMA ) کا اختتامی حصہ ہے جو کہ اس سطح پر Bias بھی بیئرز کی طرف ہو جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button