سونا 1650 ڈالر کی سطح پر بحال تیکنیکی انڈیکیٹرز کیا کہتے ہیں ؟
سونا (Gold ) آج نمایاں بحالی کے بعد 28 ڈالر اضافے کے ساتھ 1650 کے نفسیاتی ہدف پر بحال ہوا ہے۔ آج صبح سونے نے گزشتہ تین ہفتوں کی کم ترین سطح کو چھوا۔ لیکن آج یورپی سیشن (European Sessions ) کے دوران امریکی ڈالر ( USD ) اور اس سے منسلک بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں کمی کے بعد سنہری دھات نے بہت تیزی سے اپنی قدر کو بحال کیا۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
امریکی ڈالر گزشتہ 24 گھنٹوں کی ریکارڈ حاصلات کے بعد آج بانڈز مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آج صبح ایشیائی سیشن کے دوران سونا 1640 ڈالر کی سپورٹ توڑتا ہوا 1622 ڈالرز کی سطح تک آ گیا تھا بیئرز کی طرف سے ہونے والی شدید سیلنگ کے بعد ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ سونا 1600 کی سپورٹ بھی توڑ دے گا۔ تاہم اس کے بعد یورپی سیشنز میں امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ جس سے ڈالر منسلک سرمایہ کاری بانڈز کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس سے کماڈٹیز اور اسٹاکس میں بحالی واقع ہوئی۔ دوسری طرف اس بحالی کا ایک اور پہلو بھی ہے۔ دنیا کے اکثر مرکزی بینکوں میں مالیاتی بحران کے بعد حاصلات (Gains ) کے بنا ہی سونا۔ کیونکہ جتنی تیزی سے شرح سود (Interest rstes ) میں اضافہ کیا جا رہا ہے وہ مالیاتی نظام میں پیدا ہونیوالے خلاء میں سنہری دھات کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ اتنی بڑی مقدار میں امریکی ڈالر کے ریزروز دستیاب نہیں ہیں جو کہ سونے کے بغیر ایکسچینج ریزروز کے طور پر استعمال کئے جا سکیں لیکن سب سے زیادہ شرح سود میں اضافہ فیڈرل ریزرو نے کیا ہے ۔ جسے فارن ریزروز کے طور پر استعمال کرنے کے لئے کماڈٹیز بالخصوص سونے (Gold ) کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔یہاں پر سونا لیکن آج تین ہفتوں کی کم ترین سطح تک گرنے کے بحالی سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹیکنیکی لحاظ سے سونا اب بھی اتنا ہی مضبوط ہے کہ ایک مثبت ٹریگر سے سائیڈ ویز سے اسے Bullish Support مل جاتی ہے۔
سونے کی قدر میں تیزی کی موجودہ لہر 1670 ڈالر کی نفسیاتی حد تک ممکنہ طور پر جا سکتی ہے لیکن اس سے آگے یعنی 200 گھنٹے کی SMA کے 61.8 سے اوپر 50 فیصد Bullish Rally کے ساتھ سونا 17 سو ڈالر کا یدف یا 1710 ڈالرز کی نفسیاتی حد (R3 ) کو عبور نہیں کر سکتا اس کے لئے کم از کم 75 فیصد مثبت ارتکاز (Bias ) کی ضرورت ہے۔ اس وقت ٹیکنیکی طور پر سونا 50 فیصد Bullish ہے۔ جبکہ 13 فیصد بیئرش اور 37 فیصد سائیڈ ویز ہے۔ جس سے مجموعی طور پر Bias یعنی ارتکاز Bullish ہے لیکن جب تک 37 فیصد سائیڈ ویز اپنا وزن Bulls کے ساتھ نہیں ڈالتے۔ اگر محور یعنی Pivot پر نظر ڈالیں تو اگلی نفسیاتی حد 1680 کا Pivot بھی 1670 ہی بنتا ہے جبکہ اگر نیچے کی طرف دیکھیں تو 1645 کی پہلی نفسیاتی دہورٹ (S1 ) اور اسکے بعد اسکے بعد 1615 کی دوسری نفسیاتی سپورٹ ہے جس کا Pivot 1605 بنتا ہے جبکہ ان کے بعد تیسری سپورٹ 16 سو سے نیچے ہے یعنی 1585 کی سطح پر لیکن اس سطح تک گراوٹ کے بعد سونے( Gold ) کا Bias بھی بیئرش ہو جاتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔