متوقع CPI رپورٹ: امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو پیریٹی لیول سے نیچے.

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) پیریٹی لیول سے نیچے آ گیا ہےامریکی CPI رپورٹ کے اجراء کے انتظار میں سرمایہ کاروں کے محتاط رویے نے امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا . جس کے بعد امریکی ڈالر کو دوبارہ طاقت جمع کرنیکا موقع دیا ہے۔ جس کے بعد یورو دوبارہ دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے۔ آج یورپی سیشنز کے اغاز سے قبل ہی یورو کی پیشرفت ختم ہوتی ہوئی نظر آ رہی تھی۔ تاہم ممکنہ طور پر کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اجراء کے بعد ممکنہ طور پر صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے اور سائیڈ لائن سرمایہ کار دوبارہ سرگرم ہو سکتے ہیں ۔ تاہم آج جاری ہونیوالی رپورٹ میں افراط زر (Inflation) کے سالانہ اعداد و شمار میں کمی کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ سالانہ افراط زر 7 فیصد دے کم ہو کر 6.5 فیصد پر آنے کی توقع ہے جس کے جس کے بعد ڈالر انڈیکس سے طلب کا توازن اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طرف منتقل ہو سکتا ہے اور یورو اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوبارہ اوپر جا سکتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

یورو اسوقت Bearish Pressure کے زیر اپنی 20SMA کی ٹرینڈ لائن سے نیچے 0.9950 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ اس کی 200SMA سے نیچے لیکن 100SMA سے اوپر ہے۔ تاہم یہاں Bulls سائیڈ لائن ہوئے ہے۔ ابھی بھی یورو کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسکے اوپر کی طرف ایک ریلی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ یہ گزشتہ 4 گھنٹوں کی متحرک حرکاتی اوسط (4DMA) کے بالکل مطابق ٹریڈ کر رہا ہے لیکن اپنی 20SMA سے نیچے ہے۔ اس سطح سے اوپر یورو کی پہلی نفسیاتی حد 1.0016 ہے۔ جبکہ دوسری مزاحمتی حد 1.0050 ہے اور اسی سطح سے یورو کے Bulls متحرک ہوتے ہیں۔ جبکہ شکے سپورٹ لیولز 0.9915 اور 0.9885 ہیں جبکہ تیسرا سپورٹ لیول 0.9945 ہے۔ یورو کا مومینٹم انڈیکیٹرز کے مطابق اسوقت یہ 55 فیصد Bullish 35 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ہے۔ اس طرح اسکا مجموعی ارتکاز اور جھکاؤ اب بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button