گولڈ میں Bullish ریلی، 18 سو کے نفسیاتی مارک کے قریب

بنیادی جائزہ

سونا (Gold) آج یورپی سیشن کے دوران 18 سو ڈالرز کے نفسیاتی مارک (Psychological Mark) کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اگرچہ آج ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے آغاز میں سنہری دھات 8 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1788 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی گئی تاہم یورپی سیشنز (EU Sessions) کے آغاز پر امریکی ڈالر اور اسکے بانڈز کے دفاعی انداز اختیار کر لینے کے بعد سونے کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور سونا جسے مالیاتی نظام میں اسکی اہمیت کی وجہ سے حقیقی زر بھی کہا جاتا ہے گزشتہ ہفتے کی اختتامی سطح 1798 ڈالرز فی اونس کے قریب پہنچ گیا ہے۔ یہ مثبت انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے Spot Gold اپنی Bullish اسٹرینتھ کو اس سطح پر ٹیسٹ کر رہا ہے۔ یورپی سیشنز کے آغاز سے ہی گولڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 14 دسمبر کو FOMC کی میٹنگ سے قبل سرمایہ کاروں میں یے یقینی کی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ امریکی 10 سالہ بانڈز کی Gains آج 3.64 سے کم ہو کر 3.12 فیصد پر آ گئی۔ شرح سود میں کم اضافے کی توقعات کے بعد گولڈ کی طلب میں مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

گولڈ 1796 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اپنی 200DMA کے قریب پہنچ گیا ہے یعنی اسوقت یہ 20 اور 100DMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اور اس سطح پر اپنی اسٹرینتھ ٹیسٹ کر رہا ہے جبکہ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 71 پر پہنچ گیا ہے جو کہ Highly Bullish ایریا ہے۔ یہاں اسکی مزاحمتی حد Resistance) 18 سو ڈالر کے بینچ مارک سے اوپر 1810 ہے۔ جس کے بعد اسکی دوسری مزاحمتی حد (Resistance) 1845 اور تیسری 1875 ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 1786, 1764 اور 1740 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish جبکہ 5 فیصد Bearish اور 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی انتہائی Bullish ہے۔ اپنے اہم ترین مارک کے قریب اسکے ٹیکنیکی انڈیکٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button