گولڈ کے Bulls نے 4 ماہ بعد 18 سو ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کر لی

بنیادی جائزہ

سونا (Gold) اگست 2022ء کے بعد پہلی بار آج امریکی مارکیٹس کے اختتامی سیشن میں اگست 4 ماہ کے بعد 18 سو ڈالرز کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) اور بڑے بینچ مارک کو عبور کر گیا ہے۔ اگرچہ آج ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) سے ہی سنہری دھات 1773 کے قریب ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی گئی تاہم امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے آغاز پر امریکی ڈالر اور اسکے بانڈز کے دفاعی انداز اختیار کر لینے کے بعد سونے کی قیمتوں کو جیسے پر ہی لگ گئے اور سونا جسے مالیاتی نظام میں اسکی اہمیت کی وجہ سے حقیقی زر بھی کہا جاتا ہے گزشتہ ماہ کے آغاز کی بلند ترین سطح 1785 ڈالرز فی اونس سے تجاوز کر گیا۔ اسوقت یہ انتہائی جارحانہ انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے اور 1804 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے Spot Gold اپنی Bullish اسٹرینتھ کو اس سطح پر ٹیسٹ کر رہا ہے۔ اگرچہ امریکی سیشنز کے آغاز سے ہی گولڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان تھا تاہم اختتامی لمحات کے دوران گولڈ کا Bullish مومینٹم انتہائی جارحانہ ہو گیا ہے۔ گذشتہ روز 1764 کی سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے Spot Gold کو آج امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں آنیوالی کمی کے بعد 1775 کی سطح سے ایک زبردست مثبت ٹریگر ملا جب امریکی 10 سالہ بانڈز کی Gains 3.91 سے کم ہو کر 3.77 فیصد پر آ گئیں۔ آج نومبر 2022ء کی ISM Manufacturing Report کے توقعات سے برعکس ڈیٹا کے بعد Wall Street میں امریکی ڈالر مسلسل فروخت ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں گولڈ کی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی سیشن کے اختتامی لمحات میں گولڈ 1804 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اپنی 200DMA سے بھی اوپر پہنچ گیا ہے یعنی اسوقت یہ 20، 100 اور 200DMA تینوں سے ہی اوپر ہے۔ اور اس سطح پر اپنی اسٹرینتھ ٹیسٹ کر رہا ہے جبکہ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 71 پر پہنچ گیا ہے جو کہ Highly Bullish ایریا ہے۔ یہاں اسکی پہلی مزاحمتی حد Resistance) 18 سو ڈالر کے موجودہ بینچ مارک سے اوپر 1810 ہے۔ جس سے اوپر اسکی دوسری مزاحمتی حد (Resistance) 1845 اور تیسری 1875 ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز 1786, 1764 اور 1740 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish جبکہ 5 فیصد Bearish اور 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی انتہائی Bullish ہے۔ اپنے اہم ترین مارک سے اوپر اسکے ٹیکنیکی انڈیکٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button