یورو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.9950 سے نیچے۔ جائزہ اور ٹیکنیکی تجزیہ

یورو اور امریکی ڈالر کا جوڑا (EUR/USD ) اسوقت منفی رجحان کے ساتھ Bearish Zone میں 0.9950 سے نیچے گراوٹ کا شکار ہے۔ آج یورو نے درجہ مسابقت (Parity Level ) حاصل کرنے کی ایک اور کوشش کی لیکن ناکامی کے بعد 0.9950 اور پھر اس سے نیچے 0.9900 کی طرف گراوٹ کا شکار ہے۔ جبکہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) چارٹ پر گذشتہ 4 گھنٹوں میں 60 سے اوپر سست روی کا شکار رہا۔ 200 گھنٹوں کی Simple Moving Average یعنی (SMA ) ظاہر کر رہا ہے کہ Buyers اس پیئر کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔ اوپر کی طرف 1.0000( نفسیاتی سطح ) اور 1.0016 ( نفسیاتی حد) دونوں ہی کسی مثبت ٹریگر کے بغیر قائم رکھنا ممکن نہیں ہیں۔ اگر آج کی امریکی نجی شعبے کی ایمپلائمنٹ رپورٹ ( Private Sector’s Employment report ) توقعات کے برعکس رہی تو یہ ڈالر کے لئے منفی ٹریگر ہو گا اور اس کے نتیجے میں یورو 1.0016 سے اوپر کی طرف Bullish Pressure حاصل کر لے گا لیکن اگر یہ رپورٹ مثبت آئی تو امریکی ڈالر کا دباؤ جوڑے کو 0.9860 اور اس سے بھی نیچے 0.9700 کی طرف گراوٹ کا شکار کر دے گا۔ آج سب کو عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے کا انتظار ہے جب امریکی معاشی رپورٹس (Financial Reports ) اجراء ہو گا۔ جس کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں کرنسی پیئرز کی Trendlines تبدیل ہو سکتی ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button