یورو اور امریکی ڈالر کا تیکنیکی تجزیہ

یورو امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی 100 گھنٹے کی اوسط( Average ) سے اوپر 0.99351 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر ہم آج صبح تک کی اوسط( Average ) کا جائزہ لیں تو یہ ایک قلیل المدتی ( Short Term ) واپسی ( Re-Bound ) ہے۔ اس پیئر میں ڈالر کچھ دباؤ میں محسوس ہو رہا ہے اور لیکن اگر گزشتہ 100 گھنٹوں کی ایوریج سے واضح ہو رہا ہے کہ ڈالر یورو کے مقابلے میں پیریٹی کی سطح پر ری-باؤنڈ لے رہا ہے۔ دونوں کرنسیز کے پیئر میں یہی مثبت پہلو ہے کہ ڈالر پیریٹی کے قریب جبکہ یورو درجہ مسابقت عبور کرنے کے بعد بلش مومینٹم ( Bullish Momentum ) میں آ جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نہ تو یورو اتنا نیچے آ رہا ہے کہ 0.9500 کی سطح سے نیچے آ جائے اور نہ ہی ڈالر طویل المدتی بنیادوں پر اتنا بیئرش( Bearish ) ہو رہا ہے کہ یورو درجہ مسابقت( Parity Level ) سے اوپر کم از کم پہلی رزسٹنس ( Resistance ) کو عبور کر لے دونوں طرف ماہانہ اور پھر سہ ماہی ( Quarterly) معاشی رپورٹس کا اجراء ہو رہا ہے جن کی وجہ سے دونوں کو قلیل المدتی( Short term ) بنیادوں پر مثبت ٹریگر ( Positive Triggers ) مل رہے ہیں جن کے اثرات اگلی جاری ہونیوالی رپورٹ تک رہتے ہیں۔ اگر یورو کی پچھلے ایک ماہ کی حرکاتی اوسط Moving Average نکالیں تو 0.99515 وسط جولائی کی کم ترین سطح ہے جبکہ اس سے اوپر وقفے( Break ) کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کار کسی رپورٹ کے اجراء سے پہلے اس کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیونکہ پیئر کی سبز لکیر ( Green Line ) گزشتہ 200 گھنٹوں میں اسی وقفے کو ظاہر کر رہی ہے، یہی ری۔باؤنڈ کو ظاہر کر رہی ہے جسکا پوائنٹ 0.9969 بنتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یورو ایک بار اس قدر سے اوپر جانے میں کامیاب ہوا تاہم اگلے مارکیٹ سیشن تک دوبارہ درجہ مسابقت ( Parity ) کی طرف واپس آ گیا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورو کا کمزور زون 0.9969 سے نیچے ہے اور یہ سطح ابتدائی رزسٹنس R1 ہے جس سے نیچے بیئرز( Bears ) اسے ابتدائی سپورٹ لیول یعنی S1 کی طرف لے آتے ہیں۔ کیونکہ پرائس لیول ( PS ) اسی ٹرینڈ لائن سے نیچے بن رہا ہے۔ اس ٹریڈ سائیکل کو دیکھتے ہوئے کہہ سکتے ہئں کہ جیسے ہی یورو کا پی۔ایس لیول R1 کی طرف جاتا ہے بیئرز اس ہوائنٹ پر فروخت( Selling ) شروع کر دیتے ہیں۔ جس سے فوکس دوبارہ 0.9899 اور 0.9913 کے درمیان آ جاتا ہے یعنی R1 اور R2 کے درمیان۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یورو اور ڈالر کسی مضبوط ٹریگر کے بغیر اسی طرح قلیل المدتی بنیادوں پر پیریٹی لیول کے قریب اتار چڑھاؤ کے شکار رہیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button