یورو کا Bullish مومینٹم کمزور، 1.0400 کے قریب گراوٹ کا شکار

آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر دو روزہ دفاعی انداز ترک کر کے دوبارہ جارحانہ موڈ اختیار کر گیا پے۔ اور یورو Bears کے دباؤ کے تحت 1.0400 کی مضبوط سپورٹ توڑ کر نیچے 1.0380 کی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی Black Friday کی تعطیل کے باعث اسٹاکس سے سرمایہ کار دوبارہ ڈالر کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ آج صبح سے یورو 1.0400 کی سطح سے اوپر مستحکم دکھائی دے رہا تھا تاہم ایک محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے کسی مثبت ٹریگر کے نہ ہونے سے اس کا Bullish مومینٹم کمزور ہونے کے بعد یورو میں یورپی سیشنز کے آغاز پر شدید سیلنگ شروع ہو گئی۔ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے مرکزی بورڈ کے اراکین کی طرف سے دسمبر کے پالیسی اجلاس میں 75 کی بجائے 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate) کے اضافے کے اشارے دیئے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی تیزی قلیل المدتی رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اسطرح یورو مختصر اصلاح (Correction) کے عمل سے گزرنے کے بعد متوقع طور ہر دوبارہ پیشقدمی شروع کر سکتا ہے۔ لیکن آج امریکی مارکیٹس بند ہونے کی وجہ سے اسکی واضح سمت کا فیصلہ سوموار سے ہونے کی توقع ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج کے Tokyo Sessions سے ہی کسی مثبت ٹریگر کے نہ ہونے کے باعث اگرچہ 1.0400 سے اوپر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم اسکا Bullish مومینٹم کمزور دکھائی دے رہا تھا۔ یورپی سیشنز کے آغاز پر Bears کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ اپنے نفسیاتی مارک 1.0400 سے نیچے آ گیا تاہم یہ اپنی 1.3820 کی مضبوط سپورٹ کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورو یہاں اپنے Bulls کی طاقت کو جمع کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی بھی 71 پر ہے جو کہ اسکے Bullish مومینٹم کو ظاہر کر رہا ہے۔ لیکن اسے اوپر کی سطح پر جانے کے لئے مثبت ٹریگر کا انتظار ہے۔ یورپی سیشن کے اختتام پر یورو اپنی 20SMA سے اوپر لیکن 100SMA سے نیچے اور 200SMA کے 61.8 فیصد کے قریب بند ہوا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish جبکہ 35 فیصد Bearish اور 20 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ یہاں سے اوپر اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels) 1.0410, 1.0485 اور 1.0505 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز 1.0380, 1.0350 اور 1.3150 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button