یورو کے Bulls کی جانب سے FOMC پالیسی کے پیش نظر محتاط انداز
آج بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج بھی 1.0650 سے اوپر مستحکم دکھائی دے رہا ہے ۔ آج امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ جس کے پیش نظر یورو کے Bulls بھی محتاظ انداز میں خریداری کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی امریکی CPI رپورٹ کے توقعات سے زیادہ مثبت اعداد و شمار کے بعد یورو 1.0550, 1.0600 اور 1.0630 کے بعد 1.06500 کی گذشتہ روز کی سطح سے اوپر چوتھی مزاحمتی حد (Resistance) عبور کر گیا جبکہ امریکی ڈالر بالکل دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ آج امریکی ڈالر مانیٹری پالیسی کے انتظار میں شکست خوردہ نظر آ رہا ہے۔ آج کی FOMC کی میٹنگ میں ہونیوالا فیصلہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ یہ مانیٹری پالیسی فروری 2023ء تک جاری رہے گی، کیونکہ جنوری میں FOMC کی میٹنگ نہیں ہوتی۔ اس طرح نئے سال کے پہلے کوارٹر کا زیادہ تر حصہ اسی مانیٹری پالیسی کے ساتھ گزر جائے گا۔ متوقع طور پر شرح سود (Interest Rate) میں کم اضافے کے نتیجے میں ڈالر مزید دفاعی انداز اختیار کر جائے گا۔ دوسری طرف یورو نومبر کے اختتام سے مسلسل اپنے کئی ماہ سے کھوئے ہوئے لیولز بحال کر رہا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
یورو کی گذشتہ 6 گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیا جائے تو ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) کے 60 پر آنے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) اپنا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish سطح پر برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہ اپنی 20 اور 100SMA سے اوپر اور 200SMA کے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اوپر کی طرف اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0675 کے بعد دوسری اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological resistance) 1.0700 ہے۔ اسکے حصول کے ساتھ یورو اپنی 10 ماہ قبل کی سطح پر بحال ہو جائے گا۔ اسکے اگلی مزاحمتی حد 1.0750 ہے۔ نیچے کی طرف اسکے سپورٹ لیولز 1.0650, 1.0630 اور 1.0600 ہیں۔ تیسرا سپورٹ لیول اسکی موجودہ ٹرینڈ لائن کی درمیانی سطح ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 20SMA اسوقت 1.0560 پر ہے جبکہ 50SMA اس کے بالکل قریب 1.0540 پر ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish جبکہ 25 فیصد ہی Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔