یورو گراوٹ کا شکار اپنی 20 گھنٹوں کی Moving Average سے نیچے۔

بنیادی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) ایک بار پھر دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے جس کی بنیادی وجہ آج کی توقعات کے برعکس منفی اعداد و شمار پر مشتمل یورپی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اعداد و شمار ہیں یورپی ادارہ برائے شماریات (Eurostat) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران یورپی کمیشن کے ممالک میں مجموعی طور پر کنزیومر پرائس انڈیکس 10.1 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے ابتدائی تخمینے میں یہ انڈیکس 10 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔دوسری طرف حقیقی افراط زر (Core CPI) گذشتہ ماہ کے ڈیٹا میں بغیر کسی تبدیلی کے 5 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہی برقرار رہی ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ مجموعی طور پر توقعات سے زیادہ مایوس کن رہی ہے۔ افراط زر (Inflation) کے اعداد و شمار بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس رہورٹ کے منفی اثرات یورو (EUR) کی قدر پر مرتب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی PMI رپورٹ میں افراط زر (Inflation) کے خلاف توقع بلند اعداد و شمار سے ایک بار پھر ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج یورو اپنی 50EMA کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ 100 اور 200SMA کی سطح سے نیچے 1.0610 کے لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح طور پر یورپی کرنسی ایک Bearish Slope بناتی ہوئی اپنی ٹرینڈ لائن سے نیچے آئی ہے۔ موجودہ سطح پر اسکا محور (Pivot) 1.0625 ہے جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0630, 1.0650 اور 1.0675 ہیں۔ جبکہ سپورٹ لیولز 1.0600, 1.0575 اور 1.0550 ہیں۔ گذشتہ 4 گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو یہ 1.0700 سے نیچے کی طرف مسلسل نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے اور یہ اپنی 200SMA سے اوپر کی سطح سے اپنی 20SMA سے نیچے گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز 40 فیصد Bullish، 50 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bearish ہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button