یورو 0.9900 کے قریب مستحکم، ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) 0.9950 کے قریب اپنی آج کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر دوبارہ نیچے 0.9900 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ آج صبح سے امریکی پے رول رپورٹ (Non Farm Payroll Report ) کے انتظار میں امریکی ڈالر (USD ) دباؤ میں دکھائی دیا۔ تاہم رپورٹ کے اجراء اور مثبت اعداد و شمار کے بعد اسٹاکس (Stocks ) اور کماڈٹیز (Commodities) کی طلب (Demand ) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی ڈالر نیچے کی سطح پر پسپائی اختیار کر رہا ہے۔ ڈالر کے بیک فٹ پر جانے کا سب سے زیادہ فائدہ یورو کو ہوا ہے۔ آج صبح ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) میں 0.9800 کی سطح پر تھا تاہم لیبر رپورٹ (Labour Report ) کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر نے یورو کے سامبھ گھٹنے ٹیک دیئے۔ ایک موقعے پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ یورو درجہ مسابقت (Parity Level) کو یورپی سیشنز کے دوران ہی عبور کر لے ھا تاپم یورو 0.9845 سے 09885 کے درمیان رینج ٹریڈ کا شکار رہا۔ تاہم امیریکن سیشنز (U.S Sessions ) کے آغاز اور بالخصوص نان فارم رپورٹ کے بعد یورو 0.9900 سے 0.9945 کی سطح تک مستحکم ہوا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

یورو دوبارہ بحالی کا مومینٹم حاصل کر رہا ہے اور مسلسل 0.9915 کی نفسیاتی سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ اسوقت اسکی ٹیکنیکی اور نفسیاتی سطح ( Technical Level, Static Level ) 0.9900 ہے جسے برقرار رکھنے کے لئے یورو کو گزشتہ 200 گھنٹوں کے کی سادہ حرکاتی اوسط (200SMA ) کے دوران مسلسل مشکلات کا سامنا کرتا ہے اور عبور کرنے کے بعد 0.9915 اور 0.9945 کی دونوں نفسیاتی حدوں (Resistance Levels) کے درمیان رینج ٹریڈ کا ڈکار ہو جاتا ہے۔ اوپر کی طرف نفسیاتی حدیں 0.9915 ، 0.9945 اور 0.9985 ہیں ۔تیسری نفسیاتی حد انتہائی اہم اور مضبوط ہے کیونکہ یہاں سے حاصل ہونیوالا Bullish مومینٹم یورو کو پیریٹی لیول کے نفسیاتی ہدف اور 1.0015 کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر نیچے کی طرچ سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو 0.9885, 0.9845 اور 0.9815 کی نفسیاتی سطحیں ہیں یورو کے ٹیکنیکل انڈیکیٹر ز Bullish مومینٹم ظاہر کر رہے ہیں ۔اسوقت اسکا محور (Pivot ) 0.9910 ہے۔ یورو موجودہ سیشن کے دوران 60 فیصد Bullish, اور 15 فیصد Bearish ہے۔ جبکہ 25 فیصد Sideways ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی طور پر جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button