یورو 1.0500 کے قریب اپنی اسٹرینتھ جمع کرتے ہوئے۔ Bulls کی مضبوط ریلی
بنیادی جائزہ
آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 1.0500 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اور اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل پسپائی اختیار کر رہا ہے۔ آج جاری ہونیوالی امریکی ISM Manufacturing Report کے مایوس کن اعداد و شمار پہل بار 50 سے نیچے آتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ جس کے بعد امریکی ڈالر اور اسکے بانڈز کی قدر و طلب میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے اور یورو سمیت دیگر کرنسیز کو مثبت ٹریگر ملا ہے۔ آج ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے دوران 1.0400 سے اوپر تریڈ کرتا ہوا یورو یورپی سیشنز (EU Sessions) کے دوران بھی اسی سطح پر مستحکم تھا تاہم امریکی سیشنز کے دوران صنعتی پیداوار کے انڈیکس کے اجراء کے بعد یورو انتہائی جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔ آج ایک نجی تقریب کے دوران امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے چیئرمین جیروم پاول نے FOMC کی دسمبر کی میٹنگ میں شرح سود میں کم اضافے کا عندیہ دیا یے۔ جبکہ دوسری طرف چینی حکومت کے ذرائع کے مطابق حکومت سماجی و معاشی پابندیوں میں ریلیف کا اعلان کرنے کے لئے تیار یے اور جلد ہی اس سلسلے میں اعلان متوقع ہے۔ ان خبروں کے بعد امریکی ڈالر (USD) کی طلب (Demand) میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے اور یورو (EUR) گذشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔
ٹیکنیکی ٹجزیہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کی گذشتہ 4 گھنٹے کی ٹریڈ کا مشایدہ کریں تو واضح طور پر یہ اپنی 200SMA کے سے بھی اوپر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اگر 12 گھنٹے کے گراف کو دیکھیں تو یہ اپنی 20 اور 100SMA سے اوپر تھا تاہم امیریکن سیشنز کے دوران آنیوالی زبردست Bullish Rally کے بعد یہ 200SMA سے بھی اوپر چلا گیا۔ آج اس کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 64 کی سطح پر آ گیا۔ جو کہ Bullish سائیڈ پر اسٹرینتھ کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسوقت یورو 1.0460 کی سطح پر 1.0500 کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کے بالکل قریب آ گیا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹر مثبت ایریا میں اتار چڑھاؤ کو ظاہر کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹر اسے 65 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اس کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0465, 1.0500 اور 1.0540 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز 1.0400, 1.0360 اور 1.0315 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔