AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، آسٹریلیئن PMI Data ریلیز.

Aussie Dollar ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6400 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل Australian PMI Data جاری ہونے سے Aussie Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Australian PMI Data کے AUDUSD پر اثرات۔

S&P Global کی طرف سے جاری کی جانیوالی Manufacturing PMI میں اگست 2023ء کا انڈیکس 48.2 فیصد رہا۔ جبکہ 48.6 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو پرچیز مینیجرز انڈیکس کی سابقہ ریڈنگ 48.6 رہی تھی۔ اسکے علاوہ Composite PMI کا جائزہ لیں تو یہ توقعات کو مات دیتے ہوئے 50.2 فیصد رہی ہے۔ جبکہ 49.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

خیال رہے کہ متفرق شعبوں کا پرچیز مینیجرز انڈیکس گذشتہ 6 ماہ میں پہلی بار بنیادی سطح 50.00 سے زائد رہی ہے جو کہ معیشت پر افراد زر کا کم دباؤ ظاہر کر رہا ہے۔

سروسز سیکٹر کے PMI کی ریڈنگ توقعات سے مثبت 50.5 رہی جبکہ گذشتہ ماہ یہ 47.5 فیصد آئی تھی۔ بتاتے چلیں کہ یہ رواں سال کا بہترین ڈیٹا ہے۔

فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی اور ڈالر کا جارحانہ انداز۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فیڈرل ریزرو  نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ اگرچہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تاہم طویل المدتی بنیادوں پر ٹرمینل ریٹس بلند سطح پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے امریکی ڈالر اور اس سے منسلک Treasury Bonds نے ایڈوانٹیج حاصل کیا جبکہ دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثے بیک فٹ پر آ گئے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے آج آسٹریلیئن ڈالر اپنی 20 روزہ موونگ سے سے نیچے آ گیا۔ جسے اس نے ابتدائی سیشن میں حاصل کیا تھا۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6400 کا دفاع کر رہا ہے۔ تاہم نیچے آنے کے باوجود آسٹریلیئن ڈالر کے بلز نے مثبت مومینٹم کا مظاہرہ کیا جس سے یہ 0.6500 عبور کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6400 کے قریب خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں۔

AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، آسٹریلیئن PMI Data ریلیز.

4 گھنٹوں کے چارٹ پر قدر اوپر کی ٹرینڈ لائن پر زیادہ رہی۔ اور اسکی اوسط 0.6420 بنتی ہے۔ جو کہ 20SMA کا لیول ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز نیوٹرل جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) ظاہر کر رہے ہیں۔ جس سے ایسے آثار نظر آ رہے ہیں کہ دن کے بقیہ حصے میں یہ 0.6350 کو ٹیسٹ کرتے ہوئے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے اور اصلاح کا عمل مکمل کر کے 0.6500 کے لئے اسٹرینتھ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6400 ,0.6370 اور 0.6350 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6445 , 0.6475 اور 0.6505 ہیں۔ دوسری اور تیسری مزاحمت کے درمیان 0.6500 کا نفسیاتی مارک ہے۔ جسے عبور کرنے میں حالیہ دنوں کے دوران آسٹریلیئن ڈالر کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ یہاں فروخت کا دباؤ شروع ہو جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button