آسٹریلیئن ڈالر 0.6700 سے اوپر مستحکم، امریکی ڈالر کی بحالی کیلئے کوشش
آسٹریلیئن ڈالر 0.6700 کی اہم سپورٹ سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کی اپنی قدر بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ملا جلا رجحان جاری ہے۔
آسٹریلیئن ڈالر گذشتہ ہفتے کی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے۔
گذشتہ ہفتے بدھ کی شام U.S Non Farm Payroll کے اجراء سے امریکی ڈالر مسلسل دفاعی انداز اختیار کر گیا تھا۔ امریکی لیبر مارکیٹ میں توقعات سے کم 2 لاکھ 36 ہزار ملازمتوں کا اضافہ بھی امریکی ڈالر کو سپورٹ مہیا نہ کر سکا جسے بعد بدھ کے روز مثبت CPI رپورٹ میں افراط زر کے منفی اثرات سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں سخت مانیٹری پالیسی کا جواز ختم ہونے کے خدشے سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ دیکھی گئی۔ تاہم اسکے بعد مثبت پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI ) اور ریٹیل سیلز ڈیٹا سے فیڈرل ریزرو کی طرف سے شرح سود میں کم اضافے کے اشارے دیئے گئے۔ جس سے امریکی ڈالر مکمل طور پر بیک فٹ پر آ گیا۔
آسٹریلیئن ڈالر رواں سال کی کم ترین سطح 0.6030 سے اوپر جمعرات کے روز آسٹریلیئن لیبر مارکیٹ رپورٹ کے بعد بحال ہونا شروع ہوا۔ اس طرح اختتام ہفتہ پر Aussie ڈالر 0.6700 سے اوپر آ گیا۔ آج ایشیائی سیشنز کے آغاز سے امریکی ڈالر اپنی قدر بحال کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ لیکن مثبت چینی ڈیٹا کی خبروں سے آسٹریلیئن ڈالر اس سپورٹ کو بچانے میں کامیاب رہا۔ چینی ٹریڈ رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملکی برآمدات میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ اور عالمی مارکیٹس میں آسٹریلیئن ڈالر کی 60 فیصد سے زائد طلب چینی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ
ڈیلی چارٹ کا جائزہ لیں تو AUDUSD اسوقت 0.6790 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس طرح یہ 50 اور 100 روزہ Moving Averages کے درمیان میں موجود ہے۔ اسکا بنیادی ہدف 0.6800 ہے۔ جسے عبور کرنے کی صورت میں Aussie ڈالر کیلئے مزید Gains کا دروازہ کھل جائے گا۔ بتدریج Over Bought زون سے باہر آ رہا ہے۔ جس سے 0.6800 سے اوپر مزید پیشقدمی میں وقفہ نظر آ رہا یے۔ یعنی اس لیول پر محدود پیمانے پر اصلاح (Correction) ہو سکتی ہے۔ جس سے یہ ممکنہ طور پر 0.6760 تک واپس آ سکتا ہے۔ لیکن کسی بڑی گراوٹ کا امکان نہیں ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز مجموعی طور پر Bullish Bias جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز یہاں محتاط حکمت عملی اختیار کرنے کی ایڈوائس کر رہے ہیں تاہم 0.6800 کے نفسیاتی ہدف سے اور اوپر 0.6820 کے بعد آسٹریلیئن ڈالر نہ صرف Fibonacci کی 61.8 فیصد کی ریٹریسمنٹ حاصل کر لے گا۔ بلکہ 100 روزہ Bullish موونگ ایوریج سے بھی اوپر آ جائے گا۔ جس سے اوپر کی طرف پیشقدمی جاری رکھنے کیلئے درکار اسٹرینتھ بھی حاصل ہو جائے گی۔ آسٹریلیئن ڈالر کے سپورٹ لیولز 0.6750, 0.6725 اور 0.6675 ہیں۔ جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6820, 0.6840 اور 0.6870 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔