برطانوی پاؤنڈ ایک سال کی بلند ترین سطح پر, امریکی ڈالر کا دفاعی انداز
برطانوی پاؤنڈ ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ یورپی فوریکس سیشنز کے دوران امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ GBPUSD آج 1.2600 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2022ء کے بعد پہلی بار یہ ہدف حاصل ہوا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ میں تیزی کی وجوہات
آج U.S Non Farm Payroll رپورٹ ریلیز کی جا رہی ہے۔ جس کے انتظار میں مارکیٹ انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ یورپی سیشنز میں امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) 101 کی سطح سے نیچے آ گیا اور 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں کمی کا سلسلہ جاری ریا۔ جس سے امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی۔
برطانوی پاؤنڈز کا ٹیکنیکی منظرنامہ Bullish Bias ظاہر کر رہا ہے جس کا سلسلہ FOMC میٹنگ کے بعد جیروم پاول کی پریس کانفرنس میں Policy Rates Raising Cycle ختم کرنے پر ابہام کے بعد شروع ہوا نیز برطانوی پاؤنڈ کی کی بلش ریلی اور Gains کا تسلسل جاری رہا۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی چارٹ کا مشاہدہ کریں تو GBPUSD اپنی 20 روزہ Moving Average سے اوپر آ گیا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز طویل المدتی Bullish ریلی جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں جبکہ قلیل المدتی ٹرینڈ لائنز Long Term Averages سے اوپر ہیں جو کہ اوپر کی طرف جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہین۔یہاں اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 67 پر ہے جو کہ مثبت علامت ہے۔
موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 1.2570, 1.2545 اور 1.2510 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 1.2630, 1.2660 اور 1.2690 ہیں۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر ریلی 1.2700 کی طرف پیشقدمی کی اسٹرینتھ ممکنہ طور پر حاصل کر لے گا۔ تاہم مارکیٹ آج شام جاری ہونیوالے اہم ڈیٹا پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جس کے بعد ایک واضح سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔