یورو کا ٹیکنیکی جائزہ۔ Gains میں کمی کے باوجود Bullish کنٹرول جاری۔

یورو کا ٹیکنیکی جائزہ لیں تو اگرچہ آج اسکی Gains میں کمی واقع ہوئی تاہم EURUSD اسوقت بھی 1.1000 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

یورو کی قدر میں کمی ، کرسٹوفر والر کا بیان۔

آج فیڈرل ریزرو کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کرسٹوفر والر نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ حالیہ معاشی رپورٹس بالخصوص ریٹیل سیلز رپورٹ کے اجراء سے معیشت پر واضح طور پر افراط زر (Inflation) کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔ ان کے اس بیان سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کا اشارہ مل رہا ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ ٹرمینل ریٹس میں اضافے کے بغیر معیشت سے کساد بازاری (Recession) کے خطرے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

امریکہ میں افراط زر کی موجودہ صورتحال

حالیہ عرصے کے دوران جاری ہونیوالی دو امریکی رپورٹس Non Farm Payroll اور Retail Sales رپورٹ کے اعداد و شمار توقعات کے برعکس منفی رہیں۔ تاہم اسکے باوجود فیڈ کا گرین سگنل نہ ہونے سے امریکی ڈالر بیئرش حملے کہ زد میں رہا۔ آج کے بیانات امریکی ڈالر کو مقابلے میں واپس لائے ہیں۔ بالخصوص والر کا یہ انکشاف کہ فروری کی میٹنگ میں FOMC کے زیادہ تر اراکین شرح سود میں 50 پوائنٹس اضافے کی حمائت کر رہے تھے تاہم افراط زر میں کمی دیکھتے ہوئے معاملہ مئی کے اجلاس پر چھوڑ دیا گیا۔

کرسٹوفر والر کے اس بیان سے گذشتہ ہفتے دفاعی انداز میں نظر آنیوالا امریکی ڈالر آج اپنی قدر بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اختتام ہفتہ پر ایک سال کی بلند ترین سطح 1.1075 پر پہنچنے کے بعد EURUSD آج 1.0995 کے قریب آ گیا۔ جبکہ بیک فٹ ہر آنے کے باوجود یورو میں کوئی بڑی گراوٹ واقع نہیں ہوئی۔ جس سے EURUSD پر Bullish کنٹرول نظر آ رہا ہے۔ یورپی کرنسی اپنی 20 دنوں کی Moving Average سے اوپر ہے یہ Bullish Channel اختیار کئے رکھے گا۔

یورو کی ڈالر کے خلاف آج کیلئے توقعات

موجودہ سطح پر یورو کیلئے بڑا ہدف 1.1075 ہے جسے عبور کرنے پر یہ 1.1120 اور 1.1200 کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر سکتا ہے۔ تاہم اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 70 کے قریب ہے۔ جو کہ Over Bought کنڈیشنز کے قریب ہے۔ یہاں سے اوپر کے لیولز پر جانے سے پہلے EURUSD کو اصلاح (Correction) کے محدود دور سے گرنا ہو گا۔

 

 

تاہم آج کسی معاشی ڈیٹا کی عدم موجودگی میں بڑی گراوٹ کا امکان نہیں۔دوسری طرف 1.0920 کی سپورٹ بریک ہونے پر یہ دوسری بڑی سپورٹ 1.0845 پر آ جائے گا۔ جس سے نیچے یہ بیئرش چینل اختیار کر لے گا تاہم اس کے باوجود آج کا سیشن محدود رینج میں گزرنے کا امکان ہے۔ آنیوالے دنوں میں مارکیٹ کے محتاط انداز سے یورو بھی کم والیوم کے سیشنز کا تجربہ جاری رکھے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button