GBPUSD میں مثبت ریلی۔ رواں ماہ کی کم ترین سطح سے اوپر بحال۔

یورپی سیشنز کے دوران GBPUSD میں مثبت ریلی دکھائی دے رہی ہے۔ جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ رواں ماہ کی کم ترین سطح سے اوپر 1.2100 پر بحال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ 1.2000 سے نیچے آ گیا تھا جس کی بنیادی وجہ فیڈرل ریزرو Minnepolis کے صدر نیل کاشاری کی رواں سال شرح سود 5.4 فیصد تک جانے کا بیان تھا۔ انہوں نے آئندہ میٹنگ میں بھی پالیسی ریٹس میں اضافے کی پیشگوئی کی۔ اس بیان کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی اور برطانوی پاؤنڈ کی طلب (Deman) میں کمی آئی۔ اسکی ذیلی وجوہات میں امریکی صدر جو بائیڈن کا State of the union address اور امریکہ چین تناؤ کے باعث سرمایہ کاروں کا سائیڈ لائن ہونا تھا۔ تاہم آج دونوں جانب سے کسی حد تک مثبت اشاروں سے رسک فیکٹر کم ہوا۔یورپی سیشنز کے آغاز پر FTSE100 میں تیزی سے بھی GBPUSD کو مضبوط سپورٹ ملی جس سے اس نے 1.2000 کی سطح پر بحال ہوتے ہوئے اوپر کے لیولز پر پیشقدمی کی۔

ٹیکنیکی تجزیہ

برطانوی پاؤنڈ 1.2100 کے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ موجودہ سیشن میں اس کی قدر میں 0.290 فیصد بحالی ہوئی۔ 4 گھنٹے کی ٹریڈ میں ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) افقی جانب منتقل ہو کر 50 پر Oversold زون میں آ گیا ۔ جس سے مزید اصلاح (Correction) کا عمل جاری رہنے کا امکان نہیں۔ یہاں سے مزید اوپر 1.2150 کے قریب Bullish Support مل سکتی ہے۔ 1.2140 کی سطح Fibonnacci کی 50 فیصد ریٹریسمنٹ ہے جس سے سائیڈ لائن بلز متحرک ہو سکتے ہیں۔ جبکہ 1.2180 اسکا 200SMA لیول ہے۔ موجودہ سطح پر اسکی مزاحمتی حدیں 1.2140, 1.2180 اور 1.2230 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 1.2070، 1.2040 اور 1.2010 ہیں۔ جس سے نیچے اسکی نفسیاتی سطح (Psychological level) 1.2000 ہے اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز 57 فیصد Bullish اور 36 فیصد Bearish جبکہ 7 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button