RBNZ کا شرح سود میں اضافہ، NZD/USD کی قدر میں اضافہ

نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک (RBNZ) کی طرف سے شرح سود (Interest rate) میں 75 بنیادی پوائنٹس اضافے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کیوی ڈالر 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6170 کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج ہونیوالا اضافے کے ساتھ نیوزی لینڈ میں مجموعی شرح سود 4.25 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل فیڈرل ریزرو (Fed) اور دیگر ممالک کے سینٹرل بینکس کی طرف سے تواتر کے ساتھ پانچ بار شرح سود میں اضافہ کئے جانے کے بعد RBNZ کے گورنر ایڈریان اور شدید تنقید کی زد میں تھے۔ جس میں رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA) کی طرف سے 75 اور یورپی مرکزی بینک (ECB) کی طرف سے بھی اتنے بنیادی پوائنٹس ہی شرح سود میں اضافے کے بعد ماہرین معاشیات کی طرف سے اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس فیصلے کے اثرات نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) اور فاریکس مارکیٹس پر بھی مرتب ہوں گے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.6170 کی سطح پر Bullish مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے آغاز کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ڈالر آج مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے انتظار میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جبکہ Rate Hike کے بعد یہ 0.6145۔ کی مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کر کے اسوقت 0.6175 کی حد کو بھی عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels) 0.6210, 0.6245 اور 0.6275 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز 0.6145, 0.6120 اور 0.6085 ہیں۔ اسوقت اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے Bullish ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا موجودہ سطح پر محور (Pivot) 0.6170 ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز نیوزی لینڈ ڈالر کو اوپر کی طرف ظاہر کر رہے ہیں۔ NZD/USD کا بڑا نفسیاتی ہدف 0.6200 ہے جسے کیوی ڈالر 4 ماہ کے بعد عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آج کیوی ڈالر 65 فیصد Bullish اور 15 فیصد Bearish ہے۔ جبکہ 30 فیصد Sideways ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی طور پر جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button