EURUSD میں بحالی، دن کی بلند ترین سطح پر۔

امریکی فاریکس سیشن میں EURUSD کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد یہ آج کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن امریکی ڈالر نے ٹریڈ جارحانہ انداز میں شروع کی اور دن بھر یورو کو بیک فٹ پر رکھا۔ تاہم امریکی سیشن کے آغاز پر آنیوالی یورپی معاشی شرح نمو (European Growth rate) کی ابتدائی رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار سے یورو کو اچھی سپورٹ ملی۔ جبکہ امریکی ڈالر کا مومینٹم کم ہوتا ہوا دکھائی دیا۔ رواں ہفتے کے دوران برطانوی اور امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹس آنیوالے دنوں کی ٹریڈ ڈائریکشن کا فیصلہ کریں گے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ U.S CPI کل ریلیز ہونیوالی ہے۔ جس کے مثبت اعداد و شمار امریکی ڈالر کو دباؤ میں لا سکتے ہیں جبکہ منفی اعداد و شمار فیڈرل ریزرو کے لئے آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس بڑھانے کے لئے محرک ہونے کی وجہ سے امریکی ڈالر کو جارحانہ مومینٹم دے سکتے ہیں۔ رپورٹ کے اجراء سے قبل EURUSD کے سرمایہ کاروں کی طرف سے محتاط رویہ اپنائے جانے کہ توقع ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ٹیکنیکی چارٹ کا مشاہدہ ظاہر کر رہا ہے کہ یہ مسلسل چوتھا گراوٹ کا سیشن رہا۔ تاہم مثبت ٹریگر سے نیچے کی طرف رسک فیکٹر کم ہوتا ہوا دکھائی دیا۔ لیکن بیک وقت یورو اپنی 20 دنوں کی بیئرش Moving Average سے نیچے کرتا رہا۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز بغیر کسی سمت کے ٹریڈ کو ظاہر کر رہے ہیں جس کے تمام لیول منفی ہیں۔ لیکن آخر ایک گھنٹے میں آخر کار یورپی کرنسی اپنے امریکی حریف کے خلاف 100SMA سے اوپر آنے میں کامیاب رہا۔ یہ دن بھر یورو کا پہلا مثبت لیول ہے۔ 4 گھنٹوں کے دوران EURUSD کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 42 پر آ گیا۔ جو کہ کسی بڑی مثبت ریلی کیلئے ناکافی ہے۔ سپورٹ لیولز 1.0570, 1.0620 اور 1.0655 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0700, 1.0745 اور 1.0795 ہیں۔ یورو کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 36 فیصد Bullish اور 18 فیصد Bearish جبکہ 46 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button