مالیاتی اصلاحات کا آغاز ، SNGP کی شیئر ویلیو مستحکم

حکومت پاکستان کی طرف سے IMF کے ساتھ طے پانیوالی مالیاتی اصلاحات کے آغاز سے SNGP سمیت انرجی اسٹاکس مستحکم نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاشی پروگرام کے نویں جائزے کیلیے مذاکرات کی بنیادی شرائط میں توانائی کے شعبے میں خسارہ ختم کرنے کیلئے اصلاحات پر اتفاق ہوا تھا۔ جس پر عمل درآمد کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موسم سرما کے آغاز پر پاکستان میں قدرتی گیس (Natural Gas) کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جس سے ان کے اسٹاکس کی قدر بھی بڑھ جاتی ہے۔ گیس کی طلب کے علاوہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کے مختلف حصوں بالخصوص صوبہ سندھ سے دریافت ہونیوالے گیس کے ذخائر کو سپلائی کے ملکی نظام میں شامل کئے جانے کیلئے لاجسٹک سپورٹ کے کانٹریکٹ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد SNGP کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لیمیٹڈ پاکستان میں موجود آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیز میں سے ایک پبلک لیمیٹڈ کمپنی ہے جس کا قیام پاکستان کے ابتدائی دور میں گیس کی خریداری، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے لئے عمل میں لایا گیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ 26 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اس کا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 63 کروڑ 42 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلئے 28 کروڑ 53 لاکھ 97 ہزار شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 45 فیصد بنتے ہیں۔ SNGP کا شمار PSX کے انتہائی متحرک اسٹاکس میں ہوتا ہے۔ چاہے انٹرا ڈے ہو یا پھر Holding, سوئی ناردرن دونوں طرح کی ہی ٹریڈ میں یکساں مقبول ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 25 روپے 43 پیسے سے 47 روپے 42 روپے کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ 2018ء میں اس کی فی شیئر قدر 150 روپے سے زائد تھی۔ اسکا طویل المدتی ہدف بھی اسی سطح کا دوبارہ حصول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج SNGP نے ٹریڈ کا آغاز 44.30 سے کیا۔ اسکی بلند ترین سطح 47.42 اور کم ترین لیول 44.20 رہی۔ اسوقت یہ اپنی گذشتہ روز کی اختتامی قیمت سے 3 روپے 30 پیسے کے اضافے سے 47.42 کی سطح پر ٹریڈ کر ریا ہے۔ یہ اپنی 7 اور 21 دن کی Moving Average کے بالکل قریب جبکہ 50, 100 اور 200 دن کی Moving Averages سے اوپر مثبت سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ آج اسوقت تک اس میں 1 کروڑ 34 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اسکی قدر کی حدوں کا جائزہ لیں تو اسکا اپر کیپ 47.43 جبکہ لوئر لاک 40.81 کی سطح پر ہے۔ آج اسکے سرمایہ کے حجم (Capitalization) میں 7.48 فیصد فیصد اضافہ ہوا. موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 47.75 48.10 اور 48.75 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 47.25, 46.80 اور 46.15 ہیں۔ اسکا محور (Pivot) 47.40 ہے اس سطح پر SNGP میں Strong Buy کی کال دی گئی ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح SNGP کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 47 سے اوپر اسکی خرید کا موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ انٹرا ڈے میں اسکی فروخت کا ہدف 47 سے اوپر موجود اپر کیپ ہے جبکہ Holding کے ساتھ 65.00 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button