EURJPY میں تیزی، 100DMA سے اوپر Bulls متحرک

یورپی فاریکس سیشنز کے دوران EURJPY میں تیزی کا رجحان ہے۔ Bulls اسکی 100DMA سے اوپر متحرک نظر آ رہے ہیں۔ یورپی کرنسی اپنے ایشیائی حریف کے خلاف بلش MACD اشاروں اور افقی سپورٹ لائن کو درست ثابت کر رہی ہے۔ 142 کی سطح پر یورو میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی۔ 143 کی سطح سے اوپر 100 روزہ ٹرینڈ لائن کے بالائی سرے پر اسے بڑی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ اسکی 11 ماہ پرانی Moving Average ہے جس کی نفسیاتی حد 145 ہے۔ 142 سے اوپر یورو کا جاپانی ین کے خلاف جارحانہ زون ہے۔ لیکن اکتوبر 2022ء سے 142 سے 143 کے درمیان فروخت کا پریشر بنتا رہا۔ ایسا ہونے پر بیئرش پریشر یورو کو 137 کی سپورٹ سے نیچے دھکیل سکتا ہے جو کہ Fibbonacci ریٹریسمنٹ کا 61.8 فیصد ہے۔

دو گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو EURUSD کی اوسط 142.28 ہے جو کہ ایشیائی سیشنز کہ نسبت 0.73 فیصد مستحکم ہے۔ یہ اسوقت اپنی 50 اور 200 روزہ Moving Averages کو بھی عبور کر چکا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 142 سے اوپر خریداری کا موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ یہاں سے نیچے آنے کی صورت میں خریداری کی آخری لائن 133 پر بنتی ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 140.20, 138.80 اور 137.80 ہیں۔ اوپر کی طرف اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 142.60, 143.60 اور 145.05 ہیں۔ اسکے محور 142.62 , 143.69 اور 145.03 ہیں۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 83.80 ہے۔ جو کہ Over Bought ہونے کی علامت ہے۔ 145 سے اوپر لیولز پر جانے کے لئے اسے اصلاح (Correction) کے محدود عمل سے گزرنا ہو گا۔ یورو کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 43 فیصد Bearish جبکہ 12 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ 145 دے اوپر اس کے Sideways بلز کی سپورٹ بھی اسے مزید اسٹرینتھ فراہم کر سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button