امریکی ڈالر دباؤ میں ، یورو کے Bulls دوبارہ متحرک
آج ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر US Dollar مسلسل دباؤ میں نظر آ رہا تھا اور یورو محدود رینج لیکن مثبت سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم یورپی سیشنز (European Sessions) کے دوران یورو دفاعی انداز اختیار کر گیا اور امریکی ڈالر نے اپنی کھوئی ہوئی قدر تیزی سے بحال کرنی شروع کر دی ۔ لیکن اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا اور امریکی سیشنز کے دوران Wall Street میں امریکی ڈالر میں شدید سیلنگ شروع ہو گئی ۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کے Bulls (EUR/USD) 1.0550 کی مزاحمتی سطح کے قریب دوبارہ متحرک ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ یہ اتار چڑھاؤ آئندہ ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ اس کے دوران یورپی مرکزی بینک (ECB), امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) , سوئس نیشنل بینک (SNB) اور بینک آف انگلینڈ (BOE) اپنی مانیٹری پالیسیز کا اعلان کرنیوالے ہیں جس کے بعد فاریکس مارکیٹ کوئی واضح سمت اختیار کرے گی۔
ٹیکنیکی تجزیہ
اگر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی گذشتہ 10 گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو 20SMA اسکی Bullish ٹرینڈ لائن کو ظاہر کر رہی ہے۔ تاہم 100SMA کو عبور کرنے کے بعد اسکی Bullish اسٹرینتھ کمزور پڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ تاہم اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسکی ٹرینڈ لائن کے درمیان سے دوبارہ نیچے کی طرف آتا ہوا دکھائی دے رہے ہیں جو کہ کسی بڑے مثبت ٹریگر کے نہ ہونے کی کی وجہ سے سے اپنی اسٹرینتھ کھونے کی علامت ہے۔ تاہم گذشتہ 4 گھنٹوں کے دوران یورو نیوٹرل سے Bullish رخ اختیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اس کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0550, 1.0585 اور 1.0620 ہیں۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0490, 1.0445 اور 1.0400 ہیں۔ اس کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 44 فیصد Bullish جبکہ 43 فیصد Bearish اور 13 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ہے۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے UrduMarkets
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔