USDCAD اپنی 21DMA سے اوپر بحال

یورپی فوریکس سیشنز کے دوران USDCAD اپنی 21DMA سے اوپر بحال ہوا ہے۔ 1.3410 اسکی اہم مزاحمتی حد ہے۔ اس طرح اپنے کینیڈین حریف کے مقابلے میں امریکی ڈالر 5 ہفتوں کے بعد یہ سطح حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ 1.3300 تک گراوٹ کے بعد 10 سالہ امریکی بانڈز کی Yields میں بہتری ایسا مثبت ٹریگر ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔ اس سطح سے اوپر 1.3425 21DMA کا چیلنج ہے۔ جو کہ مضبوط مزاحمتی حد بھی ہے اور اسے عبور کرنے کی صورت میں امریکی ڈالر Bullish ایریا میں داخل ہو جائے گا۔

دیگر ٹرینڈ لائنز کا جائزہ لیں تو 50 دنوں کی Moving Average اس سطح سے اوپر 1.3501 اور 100SMA اس کے قریب 1.3529 پر یے۔ اسطرح 1.3500 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے اوپر تمام اہم ٹرینڈ لائنز ہیں جنہیں حاصل کرنے کی صورت میں امریکی ڈالر بلش چینل کر لے گا۔ USDCAD کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 48 فیصد Bullish اور 42 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔

امریکی ڈالر کے سپورٹ لیولز 1.3330, 1.3270 اور 1.3210 ہیں۔ تیسری سپورٹ سے نیچے اسکا بیئرش چینل ہے۔ USDCAD کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.3410, 1.3440 اور 1.3505 ہیں۔ سپورٹ لیولز پر اسکے محور (Pivots) 1.3330, 1.3270 اور 1.3240 جبکہ مزاحمتی حدوں کے محور 1.3419, 1.3449 اور 1.3509 ہیں۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50.70 پر آ گیا جو کہ Oversold اسٹیٹس کو ظاہر کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ لیول کو خریداری کیلئے بہترین سطح ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button