USDCHF ایک ہفتہ قبل کی سپورٹ پر ، طلب میں اضافہ

یورپی فاریکس سیشنز کے دوران USDCHF ایک ہفتہ قبل کی سپورٹ 0.9250 پر آ گیا ہے۔ لیکن اس سطح پر اسکی طلب میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔ اسکی بنیادی وجوہات میں امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے FOMC میٹنگ کی تفصیلات پبلش کئے جانے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں آنیوالی تیزی ہے۔ FOMC کے پالیسی ساز اراکین کے پالیسی ریٹس میں اضافے کے بیانات سے امریکی ڈالر باقی تمام کرنسیز کو بیک فٹ پر لے آیا ہے۔
US Non Farm Payroll رپورٹ کے بعد سے سوئس فرانک مسلسل دباؤ کا شکار رہا۔ جبکہ دوئس نیشنل بینک (SNB) کی طرف سے متبادل مانیٹری ٹولز اعلان کے باوجود استعمال نہیں کئے گئے جن کی وجہ سے دوئس فرانک محدود رینج میں دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ سوئس ٹریڈ بیلینس رپورٹ کے منفی اعداد و شمار سے اسکی طلب میں مزید کمی ہوئی اور یہ بیک فٹ پر ہی رہا۔ جبکہ اسخے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل اوپر کا رجحان برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس طرح USDCHF مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر 0.9265 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہوا جبکہ اسکی بنیادی سپورٹ 0.9265 ہے۔ یہ اسکی Fibbonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہونیکی وجہ سے مضبوط سپورٹ ہے۔ سوئس فرانک ٹیکنیکی اعتبار سے اس لیول پر Moving Averages خاصی قریب ہونیک وجہ سے خاصا مضبوط نظر آیا۔ تاہم ڈالر اپنے مثبت ٹریگرز کے ساتھ پیشقدمی کرتے ہوئے اسے بیک فٹ پر لے آیا۔ واضح رہے کہ یہ سپورٹ Fibbonacci کی اوسط قریب ہونے کی وجہ سے Golden Fibbo Ratio بھی کہلاتی ہے۔ یہاں پر USDCHF کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 کے قریب ہے جو کہ روائتی طور پر Over Sold ایریا سمجھا جاتا ہے۔ تاہم یہاں پر MACD سگنلز کی وجہ سے اپنی اسٹرینتھ ظاہر کر رہا ہے جس سے ڈالر جارحانہ رخ اختیار کر گیا۔

گذشتہ ہفتے امریکی ڈالر اسی سطح پر محدود رینج میں ٹریڈ کرتا رہا 0.9235 کے قریب اسکی 200SMA ہے جس سے نیچے بیئرز اپنا دباؤ بڑھاتے ہیں۔ اسکا Fibbonacci کی نیچے کی طرف 38 فیصد ریٹریسمنٹ لیول 0.9175 ہے۔ جہاں سے یہ گذشتہ ایک ماہ میں اوپر کی طرف دوبارہ ریلی بناتا رہا ہے۔ سپورٹ لیولز 0.9245 اور 0.9215 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.9275, 0.9310 اور 0.9340 ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز 55 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ہیں اسطرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Bullish ہے۔ 50SMA کی سطح 0.9247 اور 100 روزہ اوسط 0.9481 ہے۔ اگر تمام حرکاتی اوسط کا جائزہ لیں تو ماسوائے 100 روزہ Moving Average کے باقی تمام محدود رینج کے پوائنٹس پر موجود ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button