USDCHF کی قدر اہم مزاحمتی حد سے اوپر بحال

USDCHF کی قدر میں 0.9035 کی اہم مزاحمتی حد سے اوپر بحال ہوئی ہے۔ ٹیکنیکی اعتبار سے سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر گذشتہ روز جاری ہونیوالی U.S PMI Report کے منفی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد افراط زر کا رسک فیکٹر بڑھنے سے تیزی کا رجحان اپنائے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ایشیائی اور یورپی سیشنز کے دوران یہ جون 2021ء کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔ بعد ازاں امریکی سیشنز میں اسے معاشی ڈیٹا سے اسٹرینتھ حاصل ہوئی۔ امریکی ڈالر کے بلز MACD کی سطح عبور کر کے خریداروں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

تاہم فروری 2023ء کے آغاز سے اسکا اہم ترین سپورٹ لیول 0.9080 اب مزاحمتی حد (Resistance Level) بن چکا ہے۔ یہ موجودہ سطح 0.9075 پر سوئس ہم منصب کے مقابلے میں امریکی ڈالر کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ یہ سطح عبور کرنے کے بعد اسکے Bulls اوپر کے لیولز عبور کرنے کیلئے ریلی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ نیچے کی طرف 0.9050 نیچے کی طرف فلٹر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ لیول بریک ہونے سے گذشتہ دو سال کے دوران اسکی کم ترین سطح 0.8925 کی طرف جا سکتا ہے۔

مجموعی طور پر USDCHF یہاں پر مستحکم نظر آ رہا ہے اور ٹرینڈ Bullish سائیڈ پر جھکاؤ رکھے ہوئے ہے۔ یہ اسوقت اپنی تمام Moving Averages سے نیچے ہے۔ نزدیک ترین ٹرینڈ لائن 0.9191 پر 20SMA ہے۔ جبکہ 50SMA کی سطح 0.9242 ہے۔ طویل المدتی 100 روزہ حرکاتی اوسط اسکے Bullish چینل میں 0.9287 اور 200SMA کا لیول 0.9512 ہے۔

مومینٹم انڈیکیٹرز ، سپورٹ اور مزاحمتی لیولز

اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 40 پر ہے۔ یعنی اپنے Oversold ایریا میں، جو کہ خریداری کی بڑی لہر کی پیشگوئی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.9080 عبور کرنے کی صورت میں Strong Buy کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز کی فورکاسٹ 50 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 20 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Bullish ہے۔ سپورٹ لیولز 0.9020, 0.8980 اور 0.8950 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.9080, 0.9120 اور 0.9160 ہیں۔

سپورٹ لیولز پر اسکے محور 0.9026, 0.8982 اور 0.8956 ہیں جبکہ رزسٹنس لیولز کے محور 0.9096, 0.9121 اور 0.9165 ہیں۔ سوئس فرانک حالیہ دنوں میں یورپی اور ایشیائی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ کریڈٹ سوئس (Credit Suisse) سے شروع ہونیوالے بحران پر کافی حد تک قابو ہانے کے بعد اسکی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ گذشتہ ہفتے امریکی ڈالر کو 2 سالہ کم ترین زون سے بھی نیچے دھکیلنے میں کامیاب ہوا اور رواں ہفتے بھی امریکی ڈالر ابھی تک جدوجہد کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button