یورو کی قدر مستحکم ، امریکی ڈالر میں بحالی کی ریلی کمزور۔

یورپی کرنسی معمولی گراوٹ کے بعد دوبارہ 1.1250 کے قریب تیزی کا رجحان اختیار کر گئی۔

یورو آج مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ یورپی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر میں بحالی کی ریلی کمزور ہوتی ہوئی دفاعی انداز اختیار کر گئی ہے۔

یورو کی قدر پر اثر انداز ہونے والے عوامل

یورو نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی کمزوری کا ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے محتاط مارکیٹ موڈ کے باوجود 1.1250 کے قریب رواں سال کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ Federal Reserve کے بعد European Central Bank نے بھی رواں ہفتے 25 بنیادی پوائنٹس Interest Rate میں اضافے کا سگنل دیدیا ہے جس سے European Forex Sessions میں EURUSD میں خریداری کی نئی لہر ریکارڈ کی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ رواں ماہ پالیسی ریٹس میں اضافہ متوقع ہے تاہم یہ اسکے بعد Rate Hike Program ختم کئے جانے کا خدشہ ہے۔ یہی وہ فیکٹر ہے جو ڈالر کے سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کئے ہوئے ہے۔

گذشتہ ایک سال کے دوران نوٹ کیا گیا ہے کہ Risk Trends ہمیشہ یورو کو سپورٹ کرتے ہیں۔ آج صبح جاری ہونیوالی Chinese GDP Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار نے بھی امریکی ڈالر میں مندی کو تحریک دی۔ اگرچہ آج امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) 100 کا نفسیاتی مارک عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکا۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟

یورو میں تیزی کی ریلی اسکے 1.1450 کی طرف بڑی پیشقدمی کر سکتی ہے۔ لیکن چونکہ یہ اسوقت Over Bought کنڈیشنز میں ہے لہذا یہاں محدود پیمانے پر اصلاح کے عمل (Correction) کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 75 پر ہے جو کہ مکمل طور پر اس زون کی شروعات ہیں جہاں اصلاح کے بغیر آگے بڑھانا ممکن نہیں۔

یورو کی قدر مستحکم ، امریکی ڈالر میں بحالی کی ریلی کمزور۔

یورپی مارکیٹس میں EURUSD نے 1.1245 کو عبور کیا جو کہ اسکی 2023ء میں بلند ترین سطح ہے۔ جبکہ اس سے قبل گذشتہ سال یورو کا یہ لیول 1.1495 تھا جس پر اسے 10 فروری کو ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

نیچے کی طرف گراوٹ کی صورت میں مضبوط سپورٹ 1.1000 کا مارک ہے جو کہ اسکی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں یورو کا بلش چینل اتنی وسعت اختیار کر گیا ہے کہ اسکا اختتامی سرا 1.0833 ہے۔ اس سے نیچے بیئرش چینل شروع ہوتا ہے۔

ان اعداد و شمار سے گذشتہ دو ہفتوں میں یورو کی بھرپور گینز ظاہر ہوتی ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.1210, 1.1180 اور 1.1150 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.1280, 1.1310 اور 1.1345 ہیں۔ اسکا محور (Pivot) 1.1255 ہے۔ مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button