گولڈ کی قدر میں 1.50 فیصد اضافہ۔ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر۔

بنیادی جائزہ

گولڈ کی قدر میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ آج بھی سنہری دھات 1.50 فیصد اضافے کے ساتھ 1860 پر سات ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔ امریکی ڈالر آج مزید دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے۔ آج فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے 13 دسمبر 2022ء کو ہونیوالی FOMC کی میٹنگ کی تفصیلات کے انتظار میں ڈالر انڈیکس (DXY) اور امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز کی Yields میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کا Bullish مومینٹم مزید جارحانہ انداز اختیار کر گیا ہے۔ یورپی ٹریڈنگ سیشنز کے آغاز پر گولڈ 1844 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ جس کے بعد اسکی ریلی نے 1850 کی نفسیاتی سطح (Psychological level) اور 1860 کی مزاحمت (Resistance) کو عبور کر لیا اور کئی ماہ کی کھوئی ہوئی سطح کو بحال کر لیا ہے۔ امریکی ڈالر کی گراوٹ کی دوسری بڑی وجہ آج FOMC کی میٹنگ کی تفصیلات کے اجراء کے علاوہ امریکی ISM Manufacturing PMI ڈیٹا کا انتظار ہے جس کے اعداد و شمار امریکی ڈالر (USD) اور فاریکس مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے۔ اسوقت ڈالر انڈیکس 104.20 کی سپورٹ کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ 10 سالہ مدت کے امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز 3.73 فیصد کی Yields سے نیچے آ گئے ہیں۔ ISM Manufacturing Data کے اجراء سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق Purchase Manager’s Index کے نومبر 2022ء کی نسبت مزید گرنے کے امکانات ہیں۔ اور اسکے 48.5 کی سطح تک رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ نومبر 2022ء میں یہ انڈیکس 49.0 رہا تھا۔ اگر یہ رپورٹ توقعات کے مطابق رہی تو یہ افراط زر (Inflation) میں مزید کمی کی علامت ہو گی۔ جس سے فیڈرل ریزرو (Fed) کے لئے فروری 2022ء کی میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) میں توقعات سے کم اضافے کا امکان ہے۔ جس سے عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں Risk Factor مزید کم ہو جائے گا اور امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں مزید کمی آنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ جس سے اسٹاکس، کماڈٹیز اور دیگر عالمی کرنسیز کی قدر میں تیزی کی ایک نئی لہر دیکھی جا سکتی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

اسوقت گولڈ کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 60 سے 80 تک آ گیا ہے جو کہ ایک بڑی Bullish Rally کو ظاہر کر رہا ہے۔ جبکہ 1860 کی سطح پر گولڈ اپنی 7، 21 ، 50 اور 100 کے بعد 200 روزہ Moving Average سے بھی اوپر آ کر نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے جسکا اوپر والا حصہ 19 سو کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر جا رہا ہے۔ گولڈ کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد 1880 ہے جس سے اوپر 1900 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) ہے۔ اس سے اوپر دوسری مزاحمتی حد (R2) 1910 ہے۔ جبکہ نیچے کی طرف سپورٹ لیولز میں 1845، 1830 اور 1810 ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا موقع ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button