WTI Crude Oil کی قدر میں بحالی، EIA Demand Growth Forecast میں اضافہ.

Global supply to increase by 630,000 barrels per day in 2024 and 1.9 million in 2025.

آج  WTI Crude Oil کی قیمتوں میں ایک مضبوط بحالی دیکھنے میں آئی ہے. جس کی بڑی وجہ EIA Demand Growth Forecast کے اعداد و شمار ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی مانگ میں اضافہ متوقع ہے. جس نے مارکیٹ میں استحکام پیدا کیا ہے۔

International Energy Agency (IEA) نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں 2025 کے لیے عالمی تیل کی مانگ میں Growth Forecast کو 1.1 ملین بیرل یومیہ تک بڑھا دیا ہے. جو پہلے 990,000 بیرل یومیہ تھا۔ اس کے برعکس، 2024 میں عالمی تیل کی مانگ میں صرف 840k Bpd کا اضافہ متوقع ہے. جو پہلے 920k Bpd پیش کیا گیا تھا۔

2025 میں تیل کی سپلائی کی صورتحال

EIA Demand Growth Forecast کے مطابق، 2025 میں تیل کی سپلائی میں خاطر خواہ اضافے کی توقع ہے۔ اگر OPEC+ اپنے پیداواری اہداف کو بڑھاتا ہے. تو تیل کی سپلائی میں 1.4 ملین  بیرل یومیہ تک اضافی فراہمی کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر تیل کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ OPEC+ کی طرف سے سپلائی کٹس میں تاخیر نے 2025 کے تیل کے اضافے میں نمایاں کمی کی ہے۔ تاہم، اگر OPEC+ مارچ 2025 کے اختتام تک اپنی رضاکارانہ کٹس کو واپس لینا شروع کر دیتا ہے. تو اس سے 950k Bpd کا اضافی تیل سپلائی میں شامل ہو سکتا ہے۔

Non-OPEC+ سپلائی کا کردار

IEA نے پیش گوئی کی ہے کہ Non-OPEC+ ممالک کی سپلائی میں 2024 اور 2025 میں تقریباً 1.5 ملین یومیہ تک کا اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں، عالمی تیل کی سپلائی میں 2024 میں 630,000 Bpd اور 2025 میں 1.9 ملین  یومیہ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

China، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں شامل ہے، اس کی تیل کی مانگ میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ 2024 میں چین کی تیل کی مانگ میں 140k Bpd اور 2025 میں 220k Bpd تک کا اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ China Stimulus Measures نے اس اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اگرچہ IEA نے 2025 کے لیے تیل کی مانگ میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے. رپورٹ کے مطابق تیل کی مارکیٹ 2025 میں "خاطر خواہ سپلائی” کے ساتھ مستحکم رہے گی۔ یہ صورتحال اس وقت اور بھی واضح ہو جاتی ہے. جب OPEC اور IEA کی رپورٹس کا موازنہ کیا جائے۔ OPEC کی پیش گوئیوں کی بنیاد قدرے بلند رہی ہے. جس کی وجہ سے موجودہ اعداد و شمار تضاد کا شکار نظر آتے ہیں۔

WTI Crude Oil کی 70 ڈالرز سے اوپر بحالی  کا بنیادی سبب EIA Demand Growth Forecast اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی و مانگ کی متوقع پیش گوئیاں ہیں۔ چین کی معاشی سرگرمیوں اور Stimulus Measures نے بھی اس مثبت رجحان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آنے والے سالوں میں، تیل کی مارکیٹ کی مستحکم فراہمی اور مانگ دونوں عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کریں گی۔

WTI Crude Oil as on 12th December 2024 during European Sessions
WTI Crude Oil as on 12th December 2024 during European Sessions

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button