ین کی گرتی ہوئی قیمت

ین کی گرتی ہوئی قیمت Value of the Yen کو بغور مانیٹر کر رہے ہیں لیکن اس صورتحال پر کوئی کومنٹ نہیں کر سکتا۔ جاپانی وزیراعظم۔ ٹوکیو( فائنانشل رپورٹ) جاپانی کرنسی ین کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے جاپانی حکومت مداخلت کے کسی فیصلے پر تاحال نہیں پہنچ سکی۔ اس سلسلے میں بینک آف جاپان، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تاحال جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں آج جاپانی وزیر خزانہ اور سابق ڈپٹی وزیرخزانہ کے بیانات کے بعد بھی فاریکس مارکیٹ میں جاپانی ہن کی قیمت Value of the Yen میں گراوٹ جاری رہی اور ایک ڈالر کے بدلے میں 135 ین کی کم ترین سطح سامنے آ گئی۔

جس کے بعد اعلی سطحی میٹنگ کال کی گئی جس میں وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر، سابق وزراء اور بینک آف جاپان کے نمائندے شامل تھے۔ میٹنگ کے بعد وزیراعظم کیشیدا نے اپنے بیان میں Japanese currency جاپانی کرنسی کی گراوٹ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاپانی مرکزی بینک صورتحال کو جلد کنٹرول کر لے گا ۔ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عظیم جاپانی معیشت کے استحکام کے لئے جاپان کی تمام لیڈرشپ اکھٹی کھڑی ہے۔ ( نیوز رپورٹ۔ فائنانشل اینالسٹ .)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button