ایشین پیسیفک اور آسٹریلین سیشنز کے اختتام پر امریکی ڈالر قدرے نیچے۔

آج ایشیاء پیسیفک ( Asian Pacific) اور آسٹریلوی ( Australian) فاریکس مارکیٹس کے اختتام پر امریکی ڈالر قدرے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 0.06 فیصد کم ہو کر 144.58 کی سطح پر رہا۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو ( EUR/JPY) آج 0.45 فیصد مستحکم ہو کر 143.3400 پر آ گیا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/JPY ) بھی مستحکم نظر آیا اور 0.14 فیصد تیزی کے ساتھ 94 کی سطح کے اوپر بند ہوا ہے۔ جبکہ دونوں کرنسیز کو ہی اپنے اپنے ممالک کے مرکزی بینکوں کی مانیٹری پالیسیز کی وجہ سے مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD) بھی 0.19 فیصد مستحکم ہوا ہے اور 0.65 کی نفسیاتی حد عبور کر کے 0.6507 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Urdu Markets واضح رہے کہ آج صبح سے ہی آسٹریلین ڈالر میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔


امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) نے بھی آج اپنی 0.57 کی نفسیاتی سپورٹ کو مزید مستحکم کیا ہے۔ اور 0.0020 فیصد اضافے کے ساتھ 0.5759 کے لیول پر آ گیا ہے۔ آج نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک نے کیوی ڈالر ( NZD ) کے مستقبل کے ہدف 0.62 کا تعین کر دیا ہے جو کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر کے سال کے آخری معاشی کوارٹر کے لئے طے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ Reserve Bank of New Zealand کی طرف سے ایک سال 2022 ء کے آخری کوارٹر اور 2023 ء کے پہلے کوارٹر کے حوالے سے اہم ترجیحات کا اعلان کیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ڈالر کو مرکزی بینک کی طرف سے مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ اس اعلان کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر کو Asian Pacific ایشیا پیسیفک سیشنز کے اختتام تک مزید مستحکم ہوتے دیکھا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button