روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ

گزشتہ روز سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔ آج ایک دفع پھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 روپے 17 پیسے کے اضافے سے 266 روپے 60 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری۔ آج بھی 3 روپے کے اضافے کے ساتھ ڈالر 265 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ تعطل کے شکار عالمی مالیاتی ادارے (IMF) سے مزاکرات کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے، پاکستانی حکومت کی طرف سے امریکی ڈالر کے بدلے پاکستانی روپے کی حد (Cap) کو ختم کرنے کے بعد، دو روز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ ڈالر کیپ کو ختم کرنے کا اعلان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومتی اجازت ملنے کے بعد منگل کے روز کیا تھا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button