امریکی ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم
ایکسچینج کمپنیوں کی طرف سے پاکستانی روپے سے کیپ ہٹائے جانے کے بعد امریکی ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم۔ ڈالر 24 روپے سے زائد کے اضافے کے ساتھ 255 روپے 43 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی اختتامی قیمت 230 روپے 89 پیسے تھی۔
معاشی ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر سے کیپ ہٹائے جانے کے بعد مصنوعی انداز میں روکے گئے امریکی ڈالر نے متوقع طور پر اپنی اصل سطح پر آنا تھا۔ آج اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 265 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ڈالر کی قیمت کو کیپ لگائے جانے سے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہوا تھا جسے ختم کرنے کے لئے گذشتہ روز ڈالر کی قیمت کو محدود کرنے کے اقدام (Cap) ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسکے علاوہ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی شرط ہے کہ ڈالر کو اوپن مارکیٹ میکانزم پر چھوڑ دیا جائے اور حکومت اسکی کوئی حد مقرر نہ کرے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔