US Jobless Claims جاری ، امریکی ڈالر میں تیزی ۔

رواں ہفتے بیروزگاری کے کلیمز 2 لاکھ 1 ہزار ریکارڈ کئے گئے۔

US Jobless Claims جاری کر دیئے گئے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو اور گولڈ میں مندی کا رجحان نظر آ ریا ہے۔

US Jobless Claims کی تفصیلات۔

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ڈیٹا میں Unemployment Claims کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار رہی۔ جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2 لاکھ 25 ہزار کی توقع کر رہے ہیں۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ہفتے کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 لاکھ 21 ہزار رہی تھی۔

US Jobless Claims جاری ، امریکی ڈالر میں تیزی ۔

ایک ماہ کے دوران ملک میں بیروزگار افراد کی تعداد 16 لاکھ 62 ہزار رہی ہے۔ جبکہ تخمینہ 16 لاکھ 95 ہزار تھی۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

توقع سے مثبت ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں یورو اور گولڈ میں مندی وسعت اختیار کر گئی ہے۔ سنہری دھات 1916 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کے گزشتہ روز FOMC فیصلے کے بعد سے امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button