آسٹریلیئن ڈالر کی محدود رینج میں ٹریڈ ، Chinese اور Australian Trade Reports

ضرورت پڑنے پر Monetary Policy مزید سخت کریں گے۔ گورنر ریزرو بینک فلپ لوو

آسٹریلیئن ڈالر محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ Australian Trade Report کے منفی اعداد و شمار سے گراوٹ کے بعد Chinese Data جاری ہونے سے Aussie Dollar کسی حد تک بحالی کی جدوجہد کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ادھر گورنر ریزرو بینک فلپ لوو کے تازہ ترین بیان سے بھی AUDUSD کو سپورٹ ملنے کی توقع ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کی محدود رینج کے محرکات۔

Australian Trade Report ریلیز کی گئی۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں Foreign Exports توقعات کے مطابق منفی 2 فیصد رہیں۔ جبکہ Imports کے حجم میں 3 فیصد اضافہ ہوا، جن کی منفی 4 فیصد پیشگوئی تھی۔ اس طرح بھاری مارجن کے ساتھ ٹریڈ والیوم کا جھکاؤ خسارے کی طرف رہا۔

منفی ڈیٹا ریلیز ہونے سے آسٹریلیئن ڈالر میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔ ایشیائی سیشنز کے دوران طلب (Demand) کم ہونے سے آسٹریلوی فوریکس اثاثہ 0.6365 تک آ گیا۔

آسٹریلوی ٹریڈ رپورٹ کے بعد ملک کے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر اور دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت چین کا Trade Data جاری کیا گیا۔ چینی محکمہ شماریات کے یہ اعداد و شمار حالیہ دنوں کے دوران تفریط زر (Deflation) کے خدشات کی وجہ سے عالمی مارکیٹس میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا تھا۔

ڈیٹا کے مطابق اگست 2023ء میں ملکی برآمدات (Exports) منفی 8.8 فیصد رہیں۔ جبکہ متوقع سالانہ ریڈنگ منفی 9.2 فیصد تھی۔ دوسری طرف ایشیائی ملک کی درآمدات منفی 7.3 فیصد پر آ گئیں۔ معاشی ماہرین اس سے قبل منفی 9 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اس طرح اگرچہ معاشی سست روی کا عنصر برقرار ہے۔ تاہم بین الاقوامی برآمدات کے حجم میں اضافہ خوش آئند ہے۔ اعداد و شمار سے AUDUSD کو سپورٹ ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ چین بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز استعمال کرتا ہے۔ اسی بناء پر ان کرنسیز کی سب سے زیادہ طلب بھی ایشیائی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔

گورنر فلپ لوو کے بیان سے Aussie Dollar کو کیا سپورٹ مل سکتی ہے۔؟

گورنر ریزرو بینک آف آسٹریلیا فلپ لوو نے ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر یہ مقررہ ہدف 2.00 فیصد تک نیچے نہ آئی تو ںئی گورنر Cash Rates میں اضافے کیلئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ یوکرائن جنگ کے بعد پیدا ہونیوالے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران مانیٹری پالیسی اور متبادل ٹولز کا بہترین مرکب متعارف کروانے والے گورنر فلپ لوو رواں ماہ کی 16 تاریخ کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ انکی جگہ مشعل بلک متعین کی گئی ہیں جو کہ پہلے سے بورڈ آف گورنرز کی سینیئر رکن اور معاشی معاملات کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

فلپ لوو کے بیان سے آسٹریلوی ڈالر کو سپورٹ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ کیونکہ انہوں نے شرح سود میں مزید اضافے کے بارے میں کہا ہے۔ جو کہ آسٹریلوی کرنسی کی طلب میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے آسٹریلوی ڈالر اگرچہ بیئرش جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اختیار کئے ہوئے ہے۔ تاہم اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) وسطی نقطے سے اوپر موجود ہے جو کہ بحالی کی لہر کا امکان ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم 0.6500 عبور کرنے تک یہ دباؤ میں رہ سکتا ہے کیونکہ یہ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ہے۔ علاوہ ازیں یہ Fibonacci کے لیولز بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کی محدود رینج میں ٹریڈ ، Chinese اور Australian Trade Reports

گذشتہ روز 0.6400 سے ریجیکٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی ڈالر منفی منظرنامہ اختیار کرتے ہوئے بغیر کسی سمت کے ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6350 , 0.6330 اور 0.6300 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6405 , 0.6440 اور 0.6460 ہیں۔

تیسری سپورٹ بریک ہونے پر اسکی بیئرش ریلی 0.6200 کی طرف وسعت اختیار کر سکتی ہے۔ جبکہ تیسری مزاحمت سے اوپر حاصل ہونیوالی اسٹرینتھ اسے واپس بلش زون میں لا سکتی ہے۔ کیونکہ یہاں پر اسکی 50 روزہ موونگ ایوریج اور دیگر ٹیکنیکی عوامل موجود ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button