USDCAD میں گراوٹ ، Canadian Employment Report میں 24900 نئی ملازمتوں کا اضافہ.

Unemployment Rate reached to 5.8% In November, Highest since January 2022

USDCAD میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ، جس کی سب سے بڑی وجہ Canadian Employment Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار ہیں . جن کے مطابق نومبر 2023 کے دوران Labor Market میں 24900 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا. جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 15000 کی توقع کر رہے تھے .

Canadian Employment Report کی تفصیلات۔

Canadian Department of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء کے دوران ملک میں 24900 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ ڈیٹا جاری ہونے سے پہلے 15 ہزار کا تخمینہ تھا۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2023ء میں یہ ریڈنگ 64000 رہی تھی۔

 

USDCAD میں گراوٹ ، Canadian Employment Report میں 24900 نئی ملازمتوں کا اضافہ.
Canadian Employment Report

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں Unemployment کی شرح 5.8 فیصد رہی ، جبکہ متوقع شرح 5.6 فیصد تھی۔ کل وقتی ملازمتوں کی تعداد میں 7800 کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے 15800 کا اضافہ ہوا۔ جبکہ جز وقتی ملازمین (Part Time jobs) کی تعداد 47900 رہی۔ ڈیٹا کا سب سے مثبت پہلو Participation Rate کا %65.6 فیصد ہونا ہے۔ اس طرح جاری ہونیوالے اعداد و شمار Canadian Labor Market کا انتہائی مثبت منظرنامہ پیش کر رہے ہیں۔

USDCAD کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Canadian Dollar میں تیزی  دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں USD مندی کا شکار ہو کر   1.3500 کا دفاع کر رہا ہے ۔ دوسری طرف WTI Crude Oil میں بھی بحالی کی لہر ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ Canada امریکہ کو Crude  سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI Crude Oil میں اسکا شیئر United States سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ CAD اور OIL کا ایک دوسرے پر براہ راست اثر ہوتا ہے اور دونوں متوازی ٹریڈ کرتے ہیں۔.

USDCAD میں گراوٹ ، Canadian Employment Report میں 24900 نئی ملازمتوں کا اضافہ.
USDCAD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button