USDCHF میں 0.8700 سے اوپر بحالی ، Swiss CPI کی ریڈنگ 18 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی
Headline and Core Inflation diminished to 1.4%, elevated demand for US Dollar.
Swiss CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ توقعات سے کم Headline Inflation آنے پر USDCHF کی قدر میں تیزیدیکھی جا رہی ہے۔
Swiss CPI Report کی تفصیلات۔
Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء کے دوران Headline Inflation توقعات سے کم رہی۔ اس کی سالانہ شرح 1.4 آئی ہے۔ جبکہ معاشی ماہرین 1.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اس طرح گذشتہ 18 ماہ میں مسلسل تیسری بار افراط زر Swiss National Bank کے مقرر کردہ ہدف 2 فیصد سے کم رہی ہے۔ جو کہ معاشی سرگرمیوں کی بھرپور انداز میں بحالی کی نشاندہی کر رہی ہے۔
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ اکتوبر 2023ء کے ساتھ کریں تو Consumer Price Index کی سابقہ ریڈنگ 1.7 فیصد تھی۔ آج ریلیز ہونے والی رپورٹ میں Core CPI کی شرح Headline Inflation کے برابر رہی اور 1.4 فیصد کے ساتھ گذشتہ تین سالوں میں کم ترین سطح پر آئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ یہ 1.5 فیصد تھی۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کے مقابلے میں اختتام ہفتہ سے سے دفاعی انداز اپنائے نظر آنیوالا USD آج 0.30 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8722 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔