USDCHF میں 0.9050 کے قریب تیزی ، Swiss CPI مارچ میں 1.0 فیصد پر آ گئی.

Upbeat Inflation data raised chances of Early Rates Cut in SNB Meeting

USDCHF میں 0.9050 کے قریب تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ آج جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق مارچ  2024 میں Swiss CPI  کا 1.0 فیصد پر آ جانا ہے . جس کے بعد Swiss Franc کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .  جبکہ US Dollar اس کے مقابلے میں جارحانہ  انداز اختیار کر گیا ہے .

Swiss CPI Report کی تفصیلات.

Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2024ء کے دوران Headline Inflation توقعات کو مات دیتے ہوئے 1.0 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ معاشی ماہرین 1.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔  گذشتہ تین ماہ میں پہلی بار افراط زر Swiss National Bank کے مقرر کردہ ہدف سے بھی نیچے آ گئی ہے ۔ جو کہ معاشی سرگرمیوں کی بھرپور بحالی  ظاہر کر رہی ہے .

USDCHF میں 0.9050 کے قریب تیزی ، Swiss CPI مارچ میں 1.0 فیصد پر آ گئی.
Swiss CPI Analysis

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ فروری  2024ء کے ساتھ کریں تو Consumer Price Index کی سابقہ سالانہ ریڈنگ 1.6 فیصد تھی۔ آج ریلیز ہونے والی رپورٹ میں Core CPI کی شرح Headline Inflation سے بھی کم رہی اور 0.9 فیصد کے ساتھ گذشتہ تین ماہ کی  کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ  یہ 1.3 فیصد تھی۔

USDCHF کا ردعمل.

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے کیونکہ Inflation  میں کمی سے SNB کی آئندہ میٹنگ میں Early Rates Cut کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے ۔  اس کے مقابلے میں آج کے Asian Sessions سے  جارحانہ  انداز اپنائے نظر آنیوالے USD گزشتہ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے.

USDCHF میں 0.9050 کے قریب تیزی ، Swiss CPI مارچ میں 1.0 فیصد پر آ گئی.
USDCHF

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button