فرانسیسی صدارتی الیکشنز میں میکرون کی جیت، یورپیئن مارکیٹ پر مثبت اثرات

فرانسیسی صدارتی الیکشنز میں میکرون کی جیت، یورپیئن مارکیٹ European market پر مثبت اثرات، یورو کی کم ہوتی قدر میں ایک بار پھر تیزی: لاہور: ( فائنانشل نیوز ڈیسک) ۔ فرانسیسی صدر میکرون کی اپنی انتہائی دائیں بازو کی حریف لی پین کے خلاف صدارتی الیکشنز Presidential Elections میں کامیابی حاصل کرنے کا یورپیئن مارکیٹس پر مثبت اثر ہوا ہے اور بریگزٹ طرز پر فرانس کو یورپیئن یونین سے انخلاء کی حامی لی پین کی شکست نے اپنی قدر کھوتے ہوئے یورو کو ایک بار پھر مستحکم کر دیا ۔ آج ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قیمت 1.0851 پر بند ہوئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں یورو کی قدر مزید مستحکم ہو گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button