گولڈ 1930 ڈالرز کے قریب محدود رینج میں مستحکم

آج کماڈٹیز مارکیٹ (Commodities Market) میں دوران ٹریڈ گولڈ 1927 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ سنہری دھات ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے دوران قدرے گراوٹ کا شکار ہوئی جس کہ بنیادی وجہ زیادہ تر ایشیائی مارکیٹس میں چینی سال نو کی تقریبات کی وجہ تعطیل کی وجہ سے سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں کمی تھی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز (U.S Treasury Bonds) کی Yields میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم یورپی سیشنز (European Sessions) کے دوران گولڈ نے اپنی اسٹرینتھ کو دوبارہ جمع کیا اور پیشقدمی کرتا ہوا 1930 ڈالرز کی سطح پر آ گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق 1920 سے اوپر گولڈ (XAU/USD) اپنا مومینٹم جاری رکھے ہوئے ہے اور جب تک یہ اس سطح سے اوپر ہے اس میں کسی بڑی اصلاح (Correction) کا امکان نہیں ہے۔ آج کے ایشیائی سیشنز میں اس میں مارکیٹس کے بڑے حصے کے بند ہونے پر طلب (Demand) میں آنیوالی کمی سے 1910 کی سطح تک ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم یورپی سیشنز میں یہ دوبارہ اوپر 1920 ڈالرز فی اونس پر بحال ہو گیا۔ رواں ہفتے کے دوران ایشیئن مارکیٹس میں ٹریڈنگ سیشنز کم ہونے اور رسک فیکٹر کے جاری رہنے کی وجہ سے یہ اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔ 1930 ڈالرز سے اوپر جانے کے بعد امریکی سیشنز کے دوران گولڈ امریکی ڈالر کی بحالی سے محدود رینج میں آ گیا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

اگر آج کے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو مجموعی طور پر Bullish مومینٹم کا سلسلہ جاری ہے اور اپنی ٹیکنیکی بنیادوں پر ٹریڈ کرتا ہوا گولڈ اپنی اسٹرینتھ کو مسلسل جمع کرتا ہوا اوپر کے لیولز کی طرف پیشقدمی کر رہا ہے۔ تاہم اسے 1935 ڈالرز کا لیول حاصل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اس کے لئے 1945 اور بڑے لیولز کے دروازے کھل سکیں۔ اسوقت اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 70 کے قریب ہے جو کہ over Bought ہونے کی علامت ہے۔ اسوقت گولڈ اپنی 7، 20، 50 اور اس سے زائد دنوں کی Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کرتا رہا ہے لیکن اسکی 20SMA میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 40 فیصد Bullish, اور 38 فیصد Bearish جبکہ 22 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہی ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 1910 سے 1930 کے درمیان محدود رینج میں ٹریڈ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1911, 1900 اور 1884 ہیں جو کہ خاصے مضبوط دکھائی دے رہے ہیں جبکہ موجودہ سپورٹ پر اسکا محور (Pivot) 1920 ہے۔ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1930، 1937 اور 1950 ہیں۔ اگر سپورٹ اور مزاحمت کے لیولز کا بغور مشاہدہ کریں تو محدود رینج ہونے کی وجہ سے یہ انتہائی قریب ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button