Bitcoin Price میں تیزی، Donald Trump کی امریکی عوام کو شاندار فتح پر مبارکباد.
The Republican Candidate addressed the supporters at Palm Beach Convention Center
Donald Trump کی طرف سے Palm Beach Convention Center میں اپنے اعلان فتح کے بعد Bitcoin Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. واضح رہے کہ اب تک کی گنتی اور غیر حتمی نتائج کے مطابق Republican Candidate نے 270 سے زائد Electoral Votes حاصل کر کے فیصلہ کن اکثریت حاصل کر لی ہے . تاہم ابھی تک US Government کی طرف سے باضابطہ طور پر Poll Results جاری نہیں کئے گئے.
Crypto کی Trump Rally کا آغاز.
Donald Trump کی کامیابی کی خبریں سامنے آنے کے بعد Crypto Currencies میں زبردست تیزی کی لہر آئی. خیال رہے کہ اپنی Elections Campaign میں انھیں Crypto Industry کے مارکیٹ پلیئرز کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی. اس تمام عرصے میں انہوں نے نہ صرف Bitcoin Conference میں شرکت کی بلکہ اپنی Crypto Currency بھی لانچ کی تھی.
انہوں نے انتخابی مہم میں اعلان کیا تھا کہ White House پہنچنے کے بعد وہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ امریکہ Digital Currencies کی قیادت کرے اور نوجوان نسل کیلئے Crypto Regulations کو آسان بنایا جائیگا.
US Elections Results کی صورتحال.
Donald Trump نے سابقہ صدر کی حیثیت سے پہلی اہم Swing State شمالی کیرولینا کے بعد دوسرے اور تیسرے اہم Battleground ریاستوں Georgia اور Pennsylvania میں بھی Victory حاصل کرلی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ Florida, Ohio, Texas, اور Iowa میں بھی فیصلہ کن اکثریت حاصل کر چکے ہیں۔
Michigan میں ابھی تک Votes Counting جاری ہے. اور Fox News نے Trump کی حتمی Victory کی پیش گوئی کی ہے۔
خبر رساں ادارے Associated Press کے مطابق سات ریاستوں کے نتائج یہ طے کریں گے. کہ اگلا US President کون بنے گا۔ Presidential Election جیتنے کے لیے 270 Electoral Votes کی ضرورت ہوتی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق Trump 267 Electoral Votes کے ساتھ آگے ہیں. جب کہ Democrat Kamala Harris 214 Votes کے ساتھ پیچھے ہیں۔
گزشتہ کئی برسوں میں Republicans نے Senate Majority بھی حاصل کرلی ہے۔ Trump نے North Carolina میں پہلی اہم Battleground State جیت لی ہے. اور وہ Florida, Ohio, Texas, اور Iowa میں بھی فاتح رہے ہیں۔ اس وقت Pennsylvania اور Michigan میں Votes Counting جاری ہے۔
Vice President Kamala Harris نے Maryland, Illinois, اور New York کے ساتھ ساتھ California, Massachusetts, Vermont, Rhode Island, اور Connecticut میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
Swing States میں سے Pennsylvania, Michigan, اور Wisconsin, جو کہ Rust Belt کا حصہ ہیں. روایتی طور پر Democratic Party کے مضبوط گڑھ رہے ہیں۔ دوسری طرف، Arizona, Georgia, Nevada, اور North Carolina کو Sun Belt کہا جاتا ہے جن کے کل Electoral College Votes 49 ہیں۔
Results کب تک آئیں گے؟
حتمی نتائج اس بات پر منحصر ہیں کہ Election Race کتنی قریب ہوچکی ہے۔ Arizona, Nevada, Pennsylvania, اور Wisconsin میں Absentee Ballots کے طریقہ کار کی وجہ سے نتائج میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔ تاہم، اگر Trump یا Harris ان Swing States میں سے کسی ایک کو فیصلہ کن طور پر جیتتے ہیں. تو ان میں سے کسی ایک کو فاتح قرار دینے کے لیے کافی ہوگا۔
دریں اثنا، Harris کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کے ذمہ دار Cedric Richmond نے کہا کہ Harris آج انتخابات کے Results پر کچھ نہیں بولیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام نتائج کے آ جانے کا انتظار کریں گے۔
Bitcoin Price کے اثرات.
Trump Rally کے بعد Bitcoin Price میں تیزی کی زبردست لہر آئی ہے. جو کہ اسوقت 72 ہزار ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔