Trump Crypto Project اور DeFi Hacking تنازعے کا آپس میں تعلق.
Former U.S. President's inner circle has been quietly shopping around a white paper
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے Trump Crypto Project نے خبروں میں ایک نیا تنازع کھڑا کیا ہے. جو کہ مبینہ طور پر ایک 2 ملین ڈالر کے DeFi Hacking اور سابقہ Pick Up Artist سے متعلق ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کا نام ایک بڑے ہیک میں شامل ہوا ہے.
TrumpCoin کا DeFi Protocol Hacking سے تعلق.
ڈونلڈ ٹرمپ کا Crypto Project جو کہ "TrumpCoin” کے نام سے جانا جاتا ہے. حال ہی میں ایک غیر متوقع تنازع میں پھنس گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ٹرمپ کے نام پر مبنی Crypto Currency تیار کرنا اور اس کو سرمایہ کاروں کے درمیان مقبول بنانا تھا۔ لیکن حال ہی میں اس پروجیکٹ کا نام ایک بڑے DeFi Protocol Hack میں شامل ہوا ہے، جس میں 2 ملین ڈالر کی رقم چوری ہوئی ہے۔
یہ واردات اس پروٹوکول کی سیکیورٹی کی خامیوں کی طرف اشارہ کرتی ہے. جو کہ Crypto Industry میں ایک بڑے مسئلے کی علامت ہے۔
یہ Crypto Hack ایسے پروٹوکول پر ہوا جو ٹرمپ کے کرپٹو پروجیکٹ سے جڑا ہوا ہے۔ ہیکرز نے اس Protocol کی سیکیورٹی میں نقب لگا کر بڑی رقم چوری کر لی ۔ اس ہیک کا تعلق ایک سابقہ Pickup Artist جو کہ ایک مشہور شخصیت ہے، سے بھی ہے۔ جس نے اس پروجیکٹ میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا. اور اس کی ماضی کی سرگرمیوں نے اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے.
Trump Crypto Project کی مشکلات
ٹرمپ کے پروجیکٹ کی مشکلات صرف ہیک تک محدود نہیں ہیں۔ بلکہ معاشی ماہرین کی طرف سے اس کی شفافیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں. اور اس کے انتظامی ڈھانچے پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کو اس بات پر یقین نہیں آ رہا کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ ہے، خاص طور پر جب ایک معروف پِک اپ آرٹسٹ جیسے شخص کا نام بھی اس معاملے میں شامل ہو. جس کا ماضی کئی Cyber Crimes میں ملوث ہونے کی بنا پر مشکوک قرار دیا جاتا ہے.
سابقہ پِک اپ آرٹسٹ، جس کا نام اس معاملے میں بار بار سامنے آ رہا ہے. نے اس کرپٹو پروجیکٹ میں ایک کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس شخص کی ماضی کی سرگرمیاں، جو کہ خواتین کو دھوکہ دینے کی تکنیکوں پر مبنی تھیں. نے اس کی ساکھ پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اس کے پروجیکٹ میں شامل ہونے سے سرمایہ کار یہ سوچنے لگے ہیں. کہ آیا اس کا کوئی ملوث کردار اس ہیک میں تھا یا نہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔