Crypto Currencies میں ٹریڈ کرتے ہوئے Scammers سے کیسے بچا جائے؟

What are worst tricks scammers can try to pull on investors

Crypto Currencies کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ، نئے سرمایہ کاروں کے لیے Scammers سے بچنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ جدید دور کی ٹیکنالوجی نے جہاں نئی Financial Markets میں سرمایہ کاری کے نئے انداز دریافت کئے.  وہیں اس نے دھوکہ دہی کے نئے طریقے بھی متعارف کرائے ہیں. جن کے سبب نیا ٹریڈر چند روز میں ہی اپنے Portfolio سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے.

ذیل میں ہم ان تمام افراد کیلئے جو Crypto Industry میں قدم رکھ رہے ہیں کیلئے سرمایہ کاری سے پہلے اور اسکے دوران ممکنہ احتیاطی طریقے زیر بحث لائن گے.

Scammers کی شناخت کرنا.

کریپٹوکرنسی کی دنیا میں دھوکہ باز اکثر خود کو قانونی سرمایہ کاری مشیر ظاہر کرتے ہیں۔ وہ لوگوں کو بڑے منافع کے خواب دکھاتے ہیں. اور فوری سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہیں۔ نئے صارفین کو چاہئے کہ وہ ایسے افراد یا اداروں سے محتاط رہیں. اور ان کے بیانات کی تصدیق کریں.

سب سے پہلے جس Crypto Platform میں آپ سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں. اسکی شہرت کے متعلق تحقیق کریں. کہ کہیں وہ ادارہ یا Crypto Exchange ایسی اسکیمیں تو آفر نہیں کر رہا. جو نئی Crypto Regulations  یا US SEC  کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے.  علاوہ ازیں کئی ایسی Brokerage Firms اور Exchanges ہیں جو آن لائن تو ٹریڈ کیلئے پرکشش Crypto Schemes کی طرف راغب کر رہی ہوتی ہیں. تاہم انکا کوئی حقیقی وجود نہیں ہوتا. ان میں سرمایہ کاری اپنا اکاؤنٹ شروع کرنے سے پہلے ختم کرنے کے مترادف ہے.

اس معاشی دنیا میں متعدد جعلی اور غیر سنجیدہ پروجیکٹس بھی موجود ہیں۔ تحقیق کے ذریعے آپ اس بات کو جان سکتے ہیں کہ منتخب کردہ کرنسی کا پروجیکٹ کتنا قابل اعتماد ہے، اس کی ساکھ کیا ہے، اور اس پر سرمایہ کاروں کی رائے کیا ہے

سرمایہ کاری سے پہلے تحقیق کرنا کتنی اہمیت کا حامل ہے؟

Crypto Currencies کی دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہر دن نئی کرنسیز اور ٹیکنالوجیز ابھر کر سامنے آ رہی ہیں۔ ایسے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کسی بھی کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے تفصیلی تحقیق کریں۔

Digital Assets کی  دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے تفصیلی تحقیق کرنا ایک اہم قدم ہے جو آپ کی سرمایہ کاری کو محفوظ اور منافع بخش بنا سکتا ہے۔ تحقیق کی مدد سے آپ کو اس بات کا پتا چلتا ہے کہ آپ کس کرنسی میں پیسہ لگا رہے ہیں اور اس کرنسی کا مارکیٹ میں کیا مقام ہے.

کریپٹو کرنسی کی مختلف نوعیتیں اور ٹیکنالوجیز موجود ہیں، جیسے کہ Ethereum، Bitcoin  اور LTC وغیرہ۔ ہر ایک  کی اپنی خصوصیات اور استعمال کی جگہ ہے۔ تحقیق کرنے سے آپ کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ منتخب کردہ کرنسی کیا ہے، اس کی خصوصیات کیا ہیں اور اس کا Block Chain  یا ٹیکنالوجی کس طرح کام کرتی ہے۔

کریپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری سے پہلے کسی مالی مشیر یا قانونی ماہر سے مشورہ کرنا فائدے مند ہو سکتا ہے۔ یہ ماہرین صارفین کو قانونی اور محفوظ سرمایہ کاری کی راہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔

سیکورٹی کی اہمیت

Crypto Wallet کی سیکیورٹی بہت اہم ہے۔ صارفین کو اپنے پاس ورڈز کو محفوظ رکھنا چاہئے. اور کسی بھی مشکوک ای میل یا پیغام پر کلک کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ دھوکہ باز اکثر Fishing Schemes  کے ذریعے Wallet تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کوئی بھی مستند کمپنی یا اسکا کوئی بھی نمائندہ آپ سے Wallet کی تفصیلات نہیں مانگے گا. ایسا کرنے والے افراد یقینی طور پر آپ کا سرمایہ ہتھیانے کے چکر میں ہیں.

قیمتوں میں اتار چڑھاو عام ہے۔ مارکیٹ کے تجزیے سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ اس کی موجودہ صورتحال کیا ہے. کرنسی کی قیمت کی Simple Moving Average کیسی رہی ہے. اور مستقبل میں اس کی قیمت میں کیا ممکنہ تبدیلیاں آ سکتی ہیں.

Crypto Currencies میں سرمایہ کاری کے لئے Social Media کا منفی کردار.

آج کل Social Media پر کئی ایسی پوسٹس نظر آتی ہیں جو BTC یا دیگر  کرنسیز کے مفت بونس کا وعدہ کرتی ہیں۔ یہ جعلی اسکیمیں لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتی ہیں. جن میں مشہور شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس شامل ہیں۔ ان جعلی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے اور ان کی ذاتی معلومات اور پیسے چُرا لئے جاتے ہیں.

سوشل میڈیا پر کریپٹو کرنسی کے تحائف کا وعدہ کرنے والی پوسٹس دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ یہ پوسٹس اکثر مشہور شخصیات یا کمپنیوں کے نام استعمال کرتی ہیں تاکہ لوگوں کا اعتماد جیتا جا سکے۔ مشہور شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس ان تحائف کی تشہیر کرتے ہیں تاکہ یہ باور کرایا جا سکے کہ یہ پیشکش حقیقی ہے.

سوشل میڈیا پر بھروسے کے کیا نتائج برآمد ہو سکتے ہیں؟

جب کوئی صارف ان جعلی تحائف کی پوسٹس پر کلک کرتا ہے تو انہیں ایک جعلی ویب سائٹ پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر انہیں بٹ کوائن یا دیگر کریپٹو کرنسی وصول کرنے کے لیے ایک ‘ویریفیکیشن’ کا عمل مکمل کرنے کو کہا جاتا ہے۔ یہ ویریفیکیشن عموماً ایک پیمنٹ کی صورت میں ہوتی ہے، جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ صارف کا اکاؤنٹ مستند ہے۔

جعلی ویب سائٹس پر پیمنٹ کرنے کے بعد، صارفین کو اپنے پیسے کھونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، اگر صارف نے کسی مشتبہ لنک پر کلک کیا تو ان کی ذاتی معلومات اور Crypto Currency بھی چوری ہو سکتی ہے.

عام طور پر ٹریڈرز  اپنی ذاتی رقم جعلی ویب سائٹس پر ادا کر دیتے ہیں، جو کہ کبھی واپس نہیں ملتی.

اگر سرمایہ کار اپنی معلومات جعلی ویب سائٹس پر فراہم کرتے ہیں تو یہ معلومات Hackers کے ہاتھ لگ جاتی ہیں. اور ان کی کریپٹو کرنسی چوری ہو سکتی ہے.

سوشل میڈیا پر کریپٹو کرنسی کے جعلی تحائف ایک بڑے دھوکے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان جعلی اسکیموں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ احتیاطی تدابیر اختیار کریں. اور کسی بھی پیشکش یا ویب سائٹ کی تصدیق کرنے سے پہلے تحقیق کریں۔ اس طرح، آپ اپنے پیسے، ذاتی معلومات اور کریپٹو کرنسی کو محفوظ رکھ سکتے ہیں. اور ان دھوکہ دہی کے واقعات سے بچ سکتے ہیں.

دھوکہ دہی کے عمومی انداز.

کریپٹوکرنسی میں سب سے عام دھوکہ دہی کی تکنیکیں جیسے کہ Pump and Dump  جعلی ICOs (Initial Coin Offerings) اور جعلی سوشل میڈیا پروفائلز شامل ہیں۔ صارفین کو چاہئے کہ وہ ان تکنیکوں سے آگاہ رہیں. اور ان سے بچنے کے طریقے اپنائیں۔

کریپٹوکرنسی کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول بھی بنایا جا سکتا ہے.

Ponzi Schemes کیا ہوتی ہیں اور ان سے کیسا بچا جا سکتا ہے.

Ponzi Schemes  مالی دھوکہ دہی کی ایک ایسی شکل ہیں. جس میں ابتدائی سرمایہ کاروں کو نئے سرمایہ کاروں کی رقم سے منافع دیا جاتا ہے. بجائے اس کے کہ کوئی حقیقی منافع یا کاروباری سرگرمی ہو. یہ سکیمیں Charles Ponzi   کے نام پر رکھی گئی ہیں. جو 1920 کی دہائی میں ان اسکیموں کو فروغ دینے کے لیے مشہور ہوئے۔

حالیہ عرصے کے دوران اسکی ایک بری مثال Onecoin ہے جس نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں سے اربوں ڈالرز ہتھیائے اور پھر اسکی موجد فرار ہو گئیں.

Onecoin دھوکہ دہی کی بہترین مثال.

Onecoin ایک Digital Currency  کے طور پر متعارف کرائی گئی تھی. جس کا دعویٰ تھا کہ یہ Bitcoin اور دیگر کرنسیوں کی طرح سرمایہ کاروں کو منافع فراہم کرے گی۔ اس نام نہاد کرنسی  کا آغاز 2014 میں Ruja Ignatova نے کیا تھا. جو کہ خود کو ایک ماہر اور کامیاب سرمایہ کار کے طور پر پیش کرتی تھیں۔ ون کوائن کی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا. کہ یہ کرنسی عالمی مالیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے.

اسکی  کی سب سے بڑی خامی اس کی غیرشفافیت تھی. کمپنی نے اپنی تکنیکی تفصیلات، بلاک چین ٹیکنالوجی، اور مالیاتی رپورٹیں عوامی طور پر فراہم نہیں کیں۔ اس کے علاوہ، Onecoin  نے اپنے صارفین کو یہ یقین دلایا. کہ وہ عالمی مالیاتی نظام کو تبدیل کر دیں گے، لیکن کوئی قابلِ اعتماد ثبوت فراہم نہیں کیا۔

تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا اور عالمی نظام کو تبدیل کرنے کا دعوی کرنیوالی Crypto Queen دنیا بھر کے کروڑوں سرمایہ کاروں پر ہاتھ صاف کر گئیں . انکا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا.

ون کوائن ایک مثال ہے کہ کیسے پونزی اسکیمیں سرمایہ کاروں کو دھوکہ دے سکتی ہیں اور ان کے پیسے لے سکتی ہیں۔ اس اسکیم نے بہت سے لوگوں کو مالی نقصان پہنچایا اور قانونی مسائل کا سامنا کیا۔ کسی بھی نئے سرمایہ کاری کے موقع کے ساتھ احتیاط برتیں اور تفصیلی تحقیق کریں تاکہ آپ بھی اس طرح کی دھوکہ دہی سے محفوظ رہ سکیں۔

ان کے خلاف مختلف ممالک میں قانونی کارروائیاں اور تحقیقات جاری رہیں۔ بہت سے ممالک نے ون کوائن کو غیرقانونی اور دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیا۔ اس اسکیم نے سرمایہ کاروں سے بڑی مقدار میں پیسہ جمع کیا. لیکن کوئی بھی قابلِ اعتبار مالیاتی رپورٹ یا شفاف معلومات فراہم نہیں کیں.

 

یاد رکھیں کہ آپکا پورٹ فولیو آپکے آنے والے کل کی بنیاد ہے . اس لئے کسی بھی Crypto Scheme یا Financial Market میں سرمایہ کاری سے پہلے خوب تحقیق کر لیں. تا کہ آپ کا آج اور کل دونوں محفوظ رہیں.

 

 

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button