HSBC کا سلیکون ویلی بینک خریدنے کا اعلان۔ برطانوی حکومت کی تائید

HSBC نے 8 ارب ڈالرز میں سلیکون ویلی بینک خریدنے کا اعلان کر دیا۔ اس رییسکیو پیکیج میں بینک آف انگلینڈ اور برطانوی حکومت کا اشتراک بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی AP News کے مطابق برطانوی حکومت نے تصدیق ہے کہ امریکی ملٹی نیشنل بینک کی برطانوی شاخ کو بچانے کے لئے HSBC کو بینک آف انگلینڈ اور محکمہ خزانہ (Treasury Department) بھرپور مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ ایجنسی نے یہ بھی دعوی کیا کہ دنیا بھر میں SVB کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور بینکنگ آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہسبک 1 ارب ڈالر کا اضافی پیکیج بھی جاری کر رہا ہے۔

ڈیل کے بعد HSBC امریکی ملٹی نیشنل معاشی ادارے کا سب سے بڑا شیئر ہولڈرز بن گیا۔ بینک آف انگلینڈ (BOE) نے برطانوی سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے سلیکون ویلی یو-کے میں 6.7 ارب پاؤنڈز ڈیپازٹس کی حفاظت یقینی بنانے کی گارنٹی بھی فراہم کی ہے۔ برطانوی مرکزی بینک کے اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے برطانوی اور یورپی کمپنیز کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے امریکی حکومت کے توسط سے سلیکون ویلی انتظامیہ کے ساتھ اتوار کے روز رابطہ کیا اور اپنے اثاثے HSBC کو فروخت کرنے کی پیشکش کی جسے سانٹا کلارا کیلیفورنیا میں موجود SVB کے مرکزی بورڈ نے منظور کر لیا۔

سلیکون ویلی بینک اسکینڈل کا پس منظر

سلیکون ویلی بینک بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء کے بعد ڈیفالٹ کر گیا تھا فیڈرل ریگولیٹرز نے آج صبح بینک کو تنبیہہ جاری کی تھی کہ صارفین کو انکے فنڈز تک محفوظ رسائی دی جائے۔ دنیا کے بڑے بینکوں میں شامل سلیکون ویلی بینک (SVB) میں ٹیکنالوجی کمپنیز اور اسٹارٹ اپس کے 175 ارب روپے کے ڈیپازٹس فیڈرل انشورنس کارپوریشن کے کنٹرول میں آ گئے تھے تاہم HSBC ڈیل کے بعد ادارہ اپنے آپریشنز جاری رکھ سکتا ہے۔ بینک میں سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد ٹیکنالوجی کمپنیز کی ہے بینک ان کمپنیوں کو فنڈنگ فراہم کرنیوالا سب سے بڑا معاشی ادارہ بھی ہے۔

گذشتہ سال نومبر میں SVB نے 209 ارب ڈالر مالیت کے امریکہ محکمہ خزانہ کے بانڈز میں سرمایہ کاری کی۔ جس وقت انہیں خریدا گیا تب فیڈرل ریزرو کے پالیسی ریٹس (Interest rate) کم تھے۔ بعد ازاں FOMC کی طرف سے شرح سود میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں بینک کو ملنے والا منافع کم ہو گیا۔ جس سے SVB نے ٹیک کمپنیز کو فنڈز کا اجراء عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ اسکے بعد سرمایہ کاروں نے رواں ماہ کے آغاز میں بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء شروع کر دیا۔

فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بینک نے اپنے اثاثے فروخت کرنے کا اعلان کیا۔ جس سے مارکیٹ میں بینک کے ممکنہ طور پر دیوالیہ ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں اور بینک کے اسٹاکس کی قدر 75 فیصد کم ہو گئی۔ یہ سلسلہ یہیں پر نہیں رکا بلکہ اختتام ہفتہ پر بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرز کو رقوم کی ادائیگیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد امریکی وائٹ ہاؤس نے سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین کو ہنگامی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ 2016ء کے بعد دیوالیہ ہونیوالا یہ پہلا ملٹی نیشنل بینک تھا جسے ایک برطانوی حکومت نے ایک ہی دن میں رییسکیو کیا۔

فیڈرل ریگولیٹرز کا موقف

اتوار کے روز فیڈرل ریزرو اور امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی روشنی میں سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے فیڈرل ریگولیٹرز کو ہدایات جاری کیں۔ جن کے مطابق سلیکون ویلی بینک انتظامیہ کو پابند کیا گیا کہ تمام سرمایہ کاروں کو انکے فنڈز تک مکمل رسائی دی جائے۔ ان احکامات کا اعلان کرتے وقت جینیٹ ییلین کے ہمراہ چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول اور مارٹن جے گرونبرگ بھی موجود تھے۔ جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار مندرجہ ذیل الفاظ میں کیا

” آج ہم نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ امریکی معیشت اور بنکاری نظام پر صارفین کا اعتماد بحال کرنے کیلئے بروقت ایکشن لیا جائے۔ ہم SVB انتظامیہ کو وارننگ دے رہے ہیں کہ اکاؤنٹس تک شفاف رسائی دی جائے تا کہ سرمایہ کار انہیں منتقل کر سکیں”۔

مارکیٹس کا ردعمل

برطانوی حکومت اور HSBC کے بیل آؤٹ پیکیج کے بعد مسلسل گراوٹ کے شکار یورپی اسٹاکس میں مثبت ردعمل کی توقع ہے۔ تاہم اسوقت سرمایہ کار محتاط انداز میں پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری طرف EURUSD کی قدر میں کسی حد تک بحالی ہوئی ہے۔ جس سے یہ دوبارہ 1.0700 کی طرف جاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button