انٹرنیشنل مارکیٹ میں اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کے شیئرز میں 35 فیصد سے زائد کی کمی

نیوز رپورٹ ۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس streaming company Netflix کے شیئرز میں 35 فیصد سے زائد کی کمی۔ صارفین کی کمی ، روس یوکرائن جنگ، روس میں نیٹ فلیکس پر پابندیوں اور یورپ کے نئے معاشی بحران کے باعث بین الاقوامی streaming company Netflix اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کے شیئرز میں 35 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گذشتہ ایک عشرے میں دنیا کی مقبول ترین اسٹریمنگ کمپنی کے ساتھ پہلی بار ہوا ہے۔ کہ اسکے ایک تہائی سے زائد سبسکرائبرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر نیٹ فلیکس نے اپنے دو لاکھ سے زائد صارفین کھوئے ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد بین الاقوامی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس streaming company Netflix نے یکطرفہ طور پر روس کے لئے اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ کے مبصرین کے مطابق کمپنی موجودہ معاشی کوارٹر کے دوران مزید دو ملین سبسکرائبرز کھو سکتی ہے۔ نیٹ فلیکس انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار روسی مارکیٹ سے انخلا، افراط زر اور کاروباری مقابلے کو ٹھہرایا ہے۔ Urdu Markets اس صورتحال میں اسٹریمنگ کمپنی پاس ورڈ شیئرنگ پر سخت پالیسی اور کم لاگت سبسکرپشن لیول کو متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button