امریکی مثبت نان فارم پے رول رپورٹ جاری کر دی گئی۔

امریکی محکمہ قومی شماریات ( National Beurau of Statistics) نے لیبر مارکیٹ کی نان فارم پے رول رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار توقعات سے بہتر آئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ستمبر 2022 ء کے دوران امریکہ میں 2 لاکھ 63 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے 2 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتوں کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ستمبر 2022 ء کے دوران بیروزگاری (Unemployment rate ) 3.5 فیصد رہا ہے جبکہ اگست 2022 ء میں یہی شرح 3.7 فیصد تھی۔ اس لحاظ سے بھی یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت ہے۔ تاہم اگست کے مہینے میں 3 لاکھ 15 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ستمبر میں کم ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس پہلو سے یہ رپورٹ اوسط (Moderate ) ہے۔ تاہم عالمی معاشی بحران ( Global Financial Crisis ) اور کساد بازاری (Recession ) کے اثرات واضح طور پر کم ہو رہے ہیں۔ فی گھنٹہ اجرت 5.0 فیصد رہی ہے جبکہ 5.1 فیصد کا اضافہ متوقع تھا۔ دوسری طرف صنعتی شعبے کے اعداد و شمار انتہائی مثبت رہے ہیں۔ اور نئی ملازمتوں میں 22 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے 19 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ حوصلہ افزاء اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اسکے امریکی معیشت اور معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) سمیت ڈالر انڈیکس (DXY ) پر متوقع طور پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button