USDCHF کی قدر میں کمی ، Swiss Trade Surplus اکتوبر میں 6.32 بلین فرانک پر آ گیا .
Trade Surplus remained positive whereas market Estimates were 4.05
Swiss Trade Balance Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد USDCHF میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے دوران Trade Surplus توقعات سے مثبت رہا .
Swiss Trade Balance Report کی تفصیلات۔
Federal Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023ء میں Trade Surplus توقعات کو مات دیتے ہوئے 6.32 ارب فرانک رہا۔ معاشی ماہرین 4.05 ارب کی توقع کر رہے تھے۔ بتاتے چلیں کہ ستمبر میں یہ ریڈنگ 4.05 بلیئن رہی تھی ، تاہم نظرثانی شدہ سرپلس 3.81 ارب ڈالرز رہی تھی۔
اعداد و شمار ملکی معیشت کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہے ہیں ؟
ڈیٹا توقعات سے انتہائی مثبت رہا ہے۔ جو کہ گذشتہ ماہ کے دوران بھرپور تجارتی سرگرمیوں اور معیشت کی بحالی کو ظاہر کر رہا ہے۔ International Trade میں Exports ستمبر کی نسبت 18.4 فیصد بڑھی ہیں ۔ جبکہ خام مال کی درآمدات (Imports) میں 7.9 فیصد زیادہ رہی۔
اس سے صنعتی پیداواری عمل میں تیزی بھی نظر آ رہی ہے۔ Swiss Watches کی Exports میں ماہانہ بنیادوں پر 32 جبکہ سالانہ شرح میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں Gold Exports چار فیصد بڑھی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تمام فگرز انتہائی حوصلہ افزاء اور یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالے Global Financial Crisis کی شدت میں کمی کی علامت ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس جون میں Switzerland نے Russia سے Gold Imports بند کر دی تھیں جس سے جیولری کی صنعت شدید متاثر ہوئی تھی۔ تاہم اگست میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کے مقابلے میں US Dollar میں گراوٹ دیکھی گئی۔ جو کہ 0.8850 کی نفسیاتی سطح سے نیچے اپنی گینز کھو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔