آج کے اقتصادی کیلنڈر پر عالمی معاشی افق کے حوالے سے اہم واقعات

آج 31 اگست 2022 ء ہے مہینے کا آخری دن اور دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 1-30 پر آسٹریلین کنسٹرکشن رپورٹ سے ہو گی۔ جس کے بعد ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے نجی شعبے کی کریڈٹ رہورٹ جاری کی جائے گی۔ 5-00 بجے عالمی معیاری وقت کے مطابق بینک آف جاپان کی طرف سے سالانہ کنسٹرکشن رپورٹ جاری ہو گی جبکہ اس کے علاوہ جولائی کی ماہانہ رپورٹ بھی پریس ریلیز کا حصہ ہو گی۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 6-45 بجے فرانس کی افراط زر کی سالانہ اور ماہانہ رپورٹس جاری کی جائیں گی اور یقینی طور پر اسکے اثرات یورو کی قدر پر مرتب ہوں گے۔ 7-00 بجے ترکی کی سالانہ اور سال کے دوسرے کوارٹر کی شرح نمو کی رہورٹ ریلیز کی جائے گی۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 9-00 بجے یوروپی کمیشن کے اہم ترین ملک اٹلی کی سالانہ، ماہانہ اور سال کے دوسرے کوارٹر کی افراط زر کی رپورٹ جاری ہو گی جس کے نہ صرف یورو کی قدر پر اثرات مرتب ہوں گے بلکہ یہ اہم ڈیٹا یورپی مارکیٹس کے آج کے ایجنڈے کا بھی حصہ ہو گا اور فائنانشل مارکیٹس کی آج کی کارکردگی کا دارومدار بھی اس رپورٹ پر ہی ہو گا۔ اس رپورٹ کے بعد اٹلی کا پرائس پرفارمنس انڈیکس بھی جاری کیا جائے گا۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے جنوبی افریقہ کی تجارتی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جبکہ اسی وقت کینیڈا کا جی۔ڈی۔پی گروتھ ریٹ ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 2-30 بجے امریکہ میں عالمی ادارہ برائے توانائی کروڈ آئل پر رپورٹ جاری کرے گا۔ 4-00 بجے روس کی ریٹیل سیلز رپورٹ کا اجراء ہو گا۔ جبکہ عالمی وقت کے مطابق رات 11-30 بجے جاپان کی بیرونی سرمایہ کاری کی رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ اس طرح مہینے کا یہ آخری دن عالمی مارکیٹس میں ٹریڈ کے حوالے سے واقعات کے لحاظ سے خاصی اہمییت کا حامل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button