امریکہ کی توقعات سے بہتر نان فارم پے رول رپورٹ (NFP) جاری کر دی گئی

امریکہ کی توقعات سے بہتر نان فارم پے رول رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران ملک میں 2 لاکھ 63 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ نئی ملازمتوں کے اجراء کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق. امریکی لیبر مارکیٹ میں اگرچہ نئی ملازمتوں کا اجراء افراط زر (Inflation) میں کمی اور معیشت میں بہتری کی علامت ہے تاہم رواں سال کے دوران یہ مازمتوں کے اجراء کی کم ترین تعداد ہے۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت ہے اور اس کے اثرات امریکی اور عالمی معاشی اعشاریوں پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button