برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس آج منی بجٹ کے حوالے سے اہم وضاحتی بیان جاری کریں گی۔
برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس آج برطانوی منی بجٹ اور نظر ثانی شدہ ٹیکس منصوبے (Revised Tax Plan ) کے حوالے سے اہم وضاحتی بیان جاری کریں گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم لز ٹرس کے قرض لے کر ٹیکس چھوٹ دینے کے منصوبے پر خاصی تنقید کی گئی ہے جس کے بعد ان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں اس کی بھی وضاحت جاری کی گئی تھی۔
وزیراعظم لز ٹرس آج بھی متوقع طور پر منی بجٹ (Mini Budget ) کے حوالے سے اپنا معاشی نقطہ نظر پیش کریں گی ۔ اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق کئی اہم نکات پر وہ اپنے ٹیکس منصوبے میں تبدیلیوں کا اعلان بھی کریں گی ۔ برطانوی حکومت کے زرائع کے مطابق وہ افراط زر (Inflation ) اور کساد بازاری (Recession ) کے حوالے سے بھی قوم کو اعتماد میں لیں گی۔
محترمہ لز ٹرس کے بیان کے حوالے سے خبر جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ( GBP/USD ) کی قدر میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ اور کیبل ( امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر) 1.1235 سے بڑھ کر 1.1297 کی سطح پر آ گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔